تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 273
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1985ء جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کو ان قوتوں کی طرف متوجہ فرماتا ہے، ان سے فائدہ اٹھاؤ کوئی جگہ بھی ایسی نہیں ہے، جہاں کمزوریوں کے مقابل پر خدا تعالیٰ نے کچھ فوقیتیں ، کچھ قو تیں نہ رکھ دی ہوں، جو کمزوریوں سے مقابلے کے لئے آپ کو نئی طاقتیں عطا کر سکتی ہیں“۔وو جماعت احمدیہ کا اصل بنیادی نظام کا ڈھانچہ تو صدارت یا امارت کا نظام ہے۔لیکن اس قسم کے کاموں میں جہاں ایک War_footing پر کام کرنے ہوتے ہیں، یعنی جیسے ایک عظیم جنگ میں مصروف ہو جائے کوئی قوم ، وہاں تنظیموں کے اندر اگر بانٹ دیا جائے اس کام کو تو زیادہ عمدگی کے ساتھ ، زیادہ تفصیل کے ساتھ نظر رکھتے ہوئے یہ کام آگے بڑھتے ہیں۔اس لئے یہ تین جو نظام ہیں جماعت کی ذیلی تنظیمیں ، ان سے میں خصوصیت کے ساتھ مخاطب ہوں کہ یہ اپنے اپنے دائرے میں بہت محنت اور بہت کوشش کریں۔تنظیمیں نسبتا زیادہ بیدار رہ سکتی ہیں، اگر وہ ایک معین پروگرام بنالیں کہ ہر ہفتے یا ہر مہینے میں ایک دفعہ اسی موضوع پر بیٹھا کریں۔ایک مجلس عاملہ کا اجلاس مقرر ہو جائے ، ہمیشہ کے لئے ، آج سے۔جس کا موضوع سوائے نماز کے کچھ نہ ہو۔اس دن لجنہ بھی نماز کے اوپر غور کر رہی ہو ، خدام بھی نماز پر غور کر رہے ہوں ، انصار بھی نماز پر غور کر رہے ہوں۔اور یہ فیصلہ کر لیں ہمیشہ کے لئے کہ اب ہم نے ہر مہینہ کم از کم ایک مرتبہ اس موضوع پر بیٹھنا ہے، غور کرنا ہے۔اور جہاں حالات ایسے ہیں کہ ہر مہینے نہیں بیٹھ سکتے ، وہاں دو مہینے مقرر کر لیں، تین مہینے مقرر کر لیں۔مگر جہاں مقرر کریں، پھر اس پہ قائم رہیں، اس پر صبر دکھائیں۔اور وہ ہر دفعہ جائزہ لیا کریں کہ کتنے ہمارے Gains ہیں؟ یعنی کتنا ہمیں فائدہ پہنچا ہے؟ اس عرصے میں کتنے نمازی بنائے؟ کتنوں کی نمازوں کی حالت ہم نے درست کی ؟ کتنوں کو نماز میں لطف حاصل کرنے کے ذرائع بتائے اور ان کی مدد کی؟ اور بہت سے پہلو ہیں۔وہ ان سب پہلوؤں پر غور کیا کریں۔اور ہر دفعہ اپنا محاسبہ کریں کہ ہم کچھ مزید حاصل کر سکے ہیں یا نہیں کر سکے؟ اگر اس جہت سے اس طریق پر وہ کام شروع کریں گے تو امید ہے کہ انشاء اللہ بہت تیزی کے ساتھ ہم اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہوں گے۔جس کی خاطر ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔اور جب ہم مقصد کی طرف بڑھ جائیں گے اور جب مقصد کو حاصل کر رہے ہوں گے تو پھر فتح ایک ثانوی چیز بن جاتی ہے۔عددی اکثریت اور نصرت اور ظفر کے خواب، جو آپ دیکھ رہے ہیں، اس سے بڑھ کر یہ خواب آپ کے حق میں آپ کی ذاتوں میں پورے ہو چکے ہوں گے۔پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ آپ کی حفاظت فرمائے۔پھر یہ خدا کا کام ہوگا کہ اس دن کو قریب تر لائے، جو ظاہری فتح کا بھی دن ہوا کرتا ہے۔جنگ بدر کے موقع پر یہی تو واسطہ دیا بدر موقع تو 273