تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 19
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خلاصہ خطاب فرمودہ 05 اپریل 1985ء جماعت احمد یہ پہلے بھی قوم واحد تھی اور آج بھی قوم واحد ہے خطاب فرمودہ 105 اپریل 1985ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انگلستان حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے پاکستان سے بے سروسامانی کی حالت میں انگلستان آنے اور پھر یہاں خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت سے معمور جلووں کا ذکر کرتے ہوئے جماعت احمدیہ انگلستان کی بے لوث خدمات کو سراہا۔نیز فرمایا کہ وو ” جماعت احمد یہ پہلے بھی قوم واحد تھی اور آج بھی قوم واحد ہے۔جو اس کو منتشر کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے، وہ خود انتشار کا شکار ہو گئے۔حضور نے انگلستان میں متفرق کا موں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کاموں میں جملہ افراد جماعت احمدیہ خصوصاً ڈاکٹروں تک نے بے لوث خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں۔حضور نے گذشتہ ایک سال میں افضال باری تعالیٰ کا تذکرہ کرتے ہوئے دو یورپین مراکز کے قیام کا ذکر فرمایا کہ اس تحریک میں 102 کروڑ ، 03لاکھ 67 ہزار روپے جمع ہوئے۔پہلے یورپین مرکز کے لئے انگلستان میں ٹل فورڈ کے مقام پر 125 ایکڑ کے رقبہ پر مشتمل ایک وسیع و عریض سکول اور اس کے ہوٹل کی عمارت خرید لی گئی ہے۔اسی طرح مغربی جرمنی میں فرینکفرٹ کے نواح میں گروس گیراؤ کے مقام پر ساڑھے سولہ ایکٹر بموقع زمیں لے لی گئی ہے، جس میں بعض عمارتیں بھی موجود ہیں۔نیز مغربی جرمنی کے شہر کولون میں ایک تین منزلہ عمارت خرید لی گئی ہے۔جس میں دو بڑے بڑے ہال بہت سے کمرے اور دیگر ضروریات موجود ہیں۔حضور نے فرمایا کہ اشاعت حق کے میدان میں نمایاں اور حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔بڑی کثرت سے جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔( بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں 78 نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔19