تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 266 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 266

پیغام بر موقع آل کرناٹک کا نفرنس یاد گیر تحریک جدید - ایک الہی تحریک اس اہم ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:۔یعنی تو کہہ یہ میرا طریق ہے کہ میں تو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتا ہوں اور جنہوں نے میری (حقیقی) پیروی کی ہے، میں اور وہ سب عظیم الشان بصیرت پر قائم ہیں۔(یوسف: 109) اس جگہ قل کا لفظ ہر مومن کو یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ خود ایک داعی اللہ بنے بلکہ دوسروں کو بھی داعی الی اللہ بنے کی تحریک کرے۔اور پھر ہر مخاطب اس پیغام کو آگے پہنچاتا چلا جائے اور یوں نسلاً بعد نسل دعوت الی اللہ کا کام جاری وساری رہے۔یقینا دعوت الی اللہ کی راہ ہی بصیرت کی راہ ہے۔یہی وہ طریق ہے، جو انسان کو ہر قسم کی ظلمات سے نکالتا ہے اور اس کے ظاہر و باطن کو نور اور روشنی سے بھر دیتا ہے۔پس میرا آپ کے نام یہی پیغام ہے کہ سستیاں ترک کریں اور پوری طاقت کے ساتھ تبلیغ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں۔اور دعوت الی اللہ کی عظیم شاہراہ پر تیز قدموں کے ساتھ آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔266 والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد (امام جماعت احمدیہ ) ( مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ خالد سمبر 1985 ء و ہفت روزہ النصر 29 نومبر 1985ء)