تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 265
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع آل کرنا تک کانفرنس یاد گیر پوری طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں پیغام بر موقع آل کرناٹک کا نفرنس جماعت احمد یہ یادگیر منعقد ہ 2 ، 3 نومبر 1985ء پیارے عزیزو! propriations الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبر كاته مجھے جان کر خوشی ہوئی ہے کہ جماعت احمد یہ یاد گیر کی جانب سے 2، 3 نومبر 1985ء کو آل کرناٹک کا نفرنس منعقد کی جارہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کا نفرنس کو ہر پہلو سے کامیاب اور بابرکت فرمائے۔آمین۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اس حقیقت کو، جو خدا تک پہنچاتی ہے، قرآن سے پایا۔ہم نے اس خدا کی آواز سنی اور اس کے پر زور بازو کے نشان دیکھے، جس نے قرآن کو بھیجا۔سو ہم یقین لائے کہ وہی سچا خدا اور تمام جہانوں کا مالک ہے۔ہما ر اول اس یقین سے ایسا پر ہے، جیسا کہ سمندر کی زمین پانی سے۔سو ہم بصیرت کی راہ سے اس دین اور اس روشنی کی طرف ہر ایک کو بلاتے ہیں“۔(کتاب البریہ صفحه 47، روحانی خزائن جلد 13 صفحه (65) یہی وہ عظیم الشان مقصد ہے، جس کے لیے آپ نے جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی۔تا آپ کے بچے اور کامل متبعین بھی کامل بصیرت اور یقین کے ساتھ لوگوں کو ان کے خالق اور تمام جہانوں کے مالک ہ تعالی کی طرف بلائیں۔اور اس دین اور روشنی کی دعوت دیں، جس سے زمین و آسمان منور ہیں۔265