تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 252 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 252

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم ہوا کرتا ہے۔ایک طرف تو ہر فرد بشر کے ساتھ ، جو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، خدا کا یہ سلوک اس کے اموال میں برکت دیتا چلا جاتا ہے۔دوسری طرف اجتماعی طور پر وہ جماعت، جو خدا کی خاطر خرچ کرتی ہے، اس کے چندوں میں، اس کے اموال میں برکت دیتا چلا جاتا ہے۔تحریک جدید نے جو کچھ بھی خدا کی راہ میں خرچ کیا ، ہر آئندہ سال اس سے بہت بڑھ کر خدا تعالیٰ نے پھر عطا کر دیا۔اور یہ سلسلہ حیرت انگیز طور پر مسلسل آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔جب پچاسواں سال تحریک جدید کا تھا، اس وقت میں نے اعلان کیا کہ خدا کرے، ایک کروڑ تک پہنچ جائے وہ تحریک، جو ایک لاکھ کے قریب چندے سے شروع ہوئی تھی۔اب پچاس سال ہو چکے ہیں، ایک کروڑ تو ہونا چاہئے ، اس کو۔چنانچہ اسی سال اگر چہ وعدے کم تھے لیکن عملاً وصولی ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اور اب اس سال کے جو وعدے ہیں، وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اندرون اور بیرون کے ملا کر۔ایک کروڑ ، اکیس لاکھ ستاون ہزار (1,21,57,000:RS) کے ہیں، جو سال گزرا ہے۔تحریک جدید سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کے متعلق ان کی کوشش تھی اور میری بھی یہی خواہش تھی کہ پچاس لاکھ تک وصولی پہنچ جائے گی۔لیکن وعدے ابھی تک صرف چوالیس لاکھ، میں ہزار 20,000, 44:RS) کے مل سکے ہیں۔لیکن ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ عملاًا تحریک جدید کے ساتھ یہ ہورہا ہے کہ وصولیاں وعدوں سے ہمیشہ آگے بڑھتی ہیں۔چنانچہ گزشتہ سال اثر نمیں لاکھ کے وعدے تھے تو چالیس لاکھ سے زیادہ وصولی ہوئی تھی۔اور اب ان کا خیال ہے کہ چوالیس لاکھ کے وعدے ہیں اور ان کی دعا اور توقع بھی یہی ہے، خدا کرے ایسا ہی ہو کہ پاکستان کی وصولیاں انشاء اللہ تعالیٰ پچاس لاکھ سے آگے نکل جائیں گی۔تو یہ باونواں (52 واں سال ہمارے لئے ایک مزید یقین کا سال ہے۔خدا کے وعدوں کو ہم بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔اور ہر سال دیکھ رہے ہیں انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی۔ہر قدم جماعت کا ہر قسم کے مشکل حالات میں آگے کی طرف اٹھ رہا ہے۔پاکستان کے جو حالات گزر رہے ہیں، ان کے باوجود وعدوں میں اضافہ تھا اور سال گزشتہ کے مقابل پر آج تک کی وصولی میں بھی اضافہ ہے۔جس سے ان کی توقع یہ بعید از قیاس نہیں کہ پوری ہو بلکہ مجھے امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ پوری ہو جائے گی۔چوالیس کی بجائے انشاء اللہ پچاس لاکھ تک وعدے پہنچ جائیں گے۔اور بیرون پاکستان میں ستر لاکھ، چھتیس ہزار نو سو نوے (77,36,990 :RS) کے وعدے بھی میں سمجھتا ہوں آگے بڑھ جائیں گے، وصولی کے لحاظ سے۔کیونکہ اب تک بیرون پاکستان کی وصولی کا تناسب پاکستان کی وصولی کی نسبت زیادہ بہتر ہے۔252