تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 13 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 13

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 22 مارچ 1985ء حد یہ ہے کہ خود مسلمان بھی اس کے دشمن ہوئے جاتے ہیں۔یعنی صرف دیگر مذاہب ہی جماعت احمدیہ کے مخالف نہیں بلکہ مسلمانوں کی انجمنیں بھی خاص طور پر اس جماعت کے در پئے ایذا رہتی ہیں۔پس کون فساد کرا رہا ہے؟ کون ایذا دہی کے سامان بہم پہنچارہا ہے، جماعت احمد یہ یا مسلمانوں کی یہ انجمنیں؟ لیکن باوجود اس کے کہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے، پھر بھی دن رات اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اسلام کی نعمت سے خود ہی متمتع نہ ہو بلکہ ساری دنیا کو اس سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے۔چنانچہ رسالہ ”حنیف نومبر 1925ء میں غازی محمود دھرم پال صاحب نے ایک مقالہ لکھا، جس میں وہ لکھتے ہیں:۔”مولانا ظفر علی کے وہ مضامین میری نظر سے گزرتے تھے، جواحمدیوں کی تکفیر اور ارتداد کی تائید میں زور و شور سے زمیندار کے کالموں میں شائع ہورہے تھے تو ان میں سے ہر ایک مضمون کا ایک ایک لفظ دو دھاری تلوار کی طرح میرے دل کو کا تنا اور پارہ پارہ کرتا تھا۔میں اکثر یہ اعلان کر چکا ہوں کہ احمدی نہیں ہوں اور احمدیوں کے بعض عقائد کے ساتھ دیانتداری کے ساتھ اختلاف ہے۔مگر باوجود اختلاف کے میں ان کو مسلمان سمجھتا ہوں اور ہندوستان کے اندر اور باہر وہ غیر مسلموں کے حملوں سے اسلام کے تحفظ کے متعلق جو بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔کیا یہ وہ فساد ہے، جو احمدی ساری دنیا میں پھیلا رہے ہیں؟ پھر مغربی افریقہ کے مسلمانوں کی بیداری پر تبصرہ کرتے ہوئے لندن کا رسالہ ”دی افریقن ورلڈ (The African World) اس رائے کا اظہار کرتا ہے کہ نائیجریا میں احمدی جماعت آزادی حقوق کی جدوجہد میں سب سے پیش پیش ہے۔( یہ ہے وہ فتنہ وفساد، جو احمدیت کے نام پر پاکستان سے بقول قرطاس ابیض دساور کو بھیجا جا رہا ہے۔چند سال ہی کی بات ہے کہ وہاں احمدی وکیل اور احمدی ڈاکٹر پریکٹس کرتے نظر آئیں گے۔کیونکہ ان لوگوں کی رفتار نائیجریا میں روز افزوں ترقی پر ہے۔یہ یقینی بات ہے کہ چند سال میں ہی افریقی مسلمان زندگی کے ہر شعبے میں اس ملک کے عیسائیوں کے دوش بدوش نظر آئیں گے اور سیاست مدن کے ایک دانا مبصر کو یہ بات نظر آ رہی ہے“۔13