تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 195 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 195

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 27 ستمبر 1985ء فرینکفرٹ میں جو غیروں کے ساتھ ملاقات کا پروگرام تھا، وہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا رہا۔اور پریس کا نفرنس بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہی۔مقامی معززین تشریف لائے ہوئے تھے، ان کے ساتھ شام کے وقت جو مجلس لگی ، سارے فرینکفرٹ کے چوٹی کے معززین اس میں شامل تھے۔سارے تو نہیں کہہ سکتے لیکن ان کے نمائندے تھے۔وہ مجلس بھی ختم ہونے میں نہیں آتی تھی۔ان ممالک کے لئے یہ بات بڑی تعجب کی بات ہے کہ چھ بجے یا ساڑھے چھ بجے بلایا جائے اور اس کے بعد ساڑھے دس بجے تک مجلس چلتی رہے۔اور وہاں یہی کیفیت تھی۔بالآخر اس خیال سے کہ کہیں کچھ لوگوں کو جلدی نہ ہو یا وہ ادب و احترام کی وجہ سے نہ اٹھ رہے ہوں۔میں نے خود کہا کہ اگر اب پسند کریں تو بند کر دیتے ہیں۔اس کے بعد پھر ایک صاحب ہیں، انہوں نے یہ کہا کہ آخری سوال ضرور کرنے دیں۔چنانچہ انہوں نے پھر بھی سوال کیا۔اور اس وقت جو لوگ موجود تھے، ان سب کا یہ تاثر تھا کہ ان کو صرف کوئی علمی دلچسپی نہیں تھی۔کچھ عرصہ کے بعد اسلام کے ساتھ گہری وابستگی نظر آنے لگ گئی تھی۔بڑی گہری دلچسپی قلبی تعلق کی صورت میں ظاہر ہو رہی تھی۔یہ وہ باتیں ہیں، جو مجھے مجبور کر رہی ہیں کہ بار بار جماعت کو توجہ دلاؤں کہ تبلیغ کا حق ادا کریں۔اور دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تھوڑی سی کوشش کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہمیں بہت سے پھل عطا فرمائے گا۔جرمنی میں ہی جن دوستوں کو خدا تعالیٰ نے بڑی بیعتیں کروانے کی توفیق عطا فرمائی ہے، ان میں سے بعض ایسے ہیں، جن کو بالکل عربی نہیں آتی لیکن عربوں کی بیعتیں کروائی ہیں۔ترکی نہیں آتی لیکن ترکوں کی بیعتیں کروائی ہیں۔جس طرح بھی ان کی پیش جاتی ہے، وہ اشاروں سے کچھ ٹوٹی پھوٹی جرمن زبان میں، کچھ اور ذرائع کو اختیار کرتے ہوئے ایک دفعہ اس جذبے کے ساتھ ان تک پیغام پہنچاتے ہیں کہ پھر وہ لٹریچر لینے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔کیسٹس تیار ہیں، ان کو لینے دینے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔اور باقی پھر خدا تعالیٰ کے فرشتے خود ان لوگوں کو سنبھال لیتے ہیں۔اس وقت جماعت بڑی تیزی کے ساتھ ہر زبان میں لٹریچر تیار کر رہی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ چند ماہ کے اندر اندر اور بھی بہت سالٹر پچر آپ کو ملے گا۔کیسٹس ہر اہم زبان میں تیار ہو رہی ہیں، کچھ ہو چکی ہیں۔مختلف زبانوں میں ویڈیوریکارڈنگ تیار ہو رہی ہیں اور ہو چکی ہیں۔اور اگر کوئی احمدی کسی بھی ملک کے باشندے کو تبلیغ کرنا چاہے، اب اس کے لئے یہ بہانہ نہیں ہے کہ مثلاً مجھے جاپانی نہیں آتی، مجھے کورین نہیں آتی ، مجھے اٹالین نہیں آتی، مجھے یونانی نہیں آتی۔ان سب زبانوں میں اور اس کے علاوہ بہت سی اور 195