تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 189 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 189

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ اپنا معبود بنارکھا ہے۔خدا کے نام کے لئے کوئی غیرت ان میں باقی نہیں رہی۔وہ اس سے کلیہ غافل اور دنیا سے آرام یافتہ ہیں۔ان دردناک حالات میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔تا نوع انسانی کو جھوٹ، شرک ظلم اور ہر ایک بد عملی اور نا انصافی اور بداخلاقی سے نجات دے کر سچائی ، راست بازی ، اعلیٰ اخلاق، حلم، انصاف اور تو حید خالص کو دنیا میں قائم کیا جائے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں:۔چونکہ میں تثلیث کی خرابیوں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہوں، اس لئے یہ دردناک نظارہ کہ ایسے لوگ دنیا میں چالیس کروڑ سے بھی کچھ زیادہ پائے جاتے ہیں، جنہوں نے حضرت عیسی کو خدا سمجھ رکھا ہے، میرے دل پر اس قدر صدمہ پہنچاتا رہا ہے کہ میں گمان نہیں کر سکتا کہ مجھ پر میری تمام زندگی میں اس سے بڑھ کر کوئی غم گزرا ہو۔بلکہ اگر ہم و غم سے مرنا میرے لئے ممکن ہوتا تو یہ تم مجھے ہلاک کر دیتا کہ کیوں یہ لوگ خدائے واحد لاشریک کو چھوڑ کر ایک عاجز انسان کی پرستش کر رہے ہیں۔اور کیوں یہ لوگ اس نبی پر ایمان نہیں لاتے ، جو بچی ہدایت اور راہ راست لے کر دنیا میں آیا ہے۔ہر ایک وقت مجھے یہ اندیشہ رہا ہے کہ اس غم کے صدمات سے میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔اور میرا اس درد سے یہ حال ہے کہ اگر دوسرے لوگ بہشت چاہتے ہیں تو میرا بہشت یہی ہے کہ میں اپنی زندگی میں اس شرک سے انسانوں کو رہائی پاتے اور خدا کا جلال ظاہر ہوتے دیکھ لوں۔تبلیغ رسالت جلد ہشتم صفحه 71,72) اسی طرح آپ فرماتے ہیں:۔میں نے ایک سونے کی کان نکالی ہے۔اور مجھے جواہرات کے معدن پر اطلاع ہوئی ہے۔اور مجھے خوش قسمتی سے ایک چمکتا ہوا اور ایک بے بہا ہیرا اس کان سے ملا ہے۔اور اس کی اس قدر قیمت ہے کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ قیمت تقسیم کروں تو سب کے سب اس شخص سے زیادہ دولت مند ہو جائیں گے، جس کے پاس آج دنیا میں سب سے بڑھ کرسونا چاندی ہے۔وہ ہیرا کیا ہے؟ سچا خدا۔اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہچانا اور سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے 189