تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 187 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 187

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ اللہ کی رضا ہی اصل مقصود و مطلوب ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ منعقدہ 27 تا 29 ستمبر 1985ء پیارے بھائیو اور بہنو! بسم الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میری دعا ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ تنزانیہ کا یہ جلسہ سالانہ ہر جہت سے انتہائی کامیاب اور بابرکت ہو۔خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کے آپ وارث ٹھہریں۔اور اللہ تعالیٰ آپ سب کو ، جو محض اللہ اس جلسہ میں شامل ہورہے ہیں، ان باتوں کی توفیق دے، جن سے وہ راضی ہو جائے کہ اللہ کی رضا ہی اصل مقصود و مطلوب ہے۔ورضوان من الله اكبر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” اے عزیز و ا تم نے وہ وقت پایا ہے، جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے۔اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا، جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی۔اس لئے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو، اپنے دلوں کو پاک کرو اور اپنے مولیٰ کو راضی کرو۔22 اربعین نمبر 4 صفحہ 100 روحانی خزائن جلد 17 صفحه (442) مگر خدا تعالیٰ کو کس طرح راضی کیا جائے؟ اس کے قرب اور پیار کی لذت کو کیونکر حاصل کیا جائے؟ اس اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ہم کیونکر خدا تعالیٰ کو راضی کریں اور کیونکر وہ ہمارے ساتھ ہو۔اس کا اس نے مجھے بار بار یہی جواب دیا کہ تقویٰ سے۔سواے میرے پیارے بھائیو! کوشش کروتا متقی بن جاؤ۔بغیر عمل کے سب باتیں بیچ ہیں۔اور بغیر اخلاص کے کوئی عمل مقبول ہیں۔سو تقوی یہی ہے کہ ان تمام نقصانوں سے بیچ کر خدا تعالیٰ کی طرف قدم اٹھاؤ 187