تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 176
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم تو یہ ایک مسلسل اللہ کی تقدیر کا ہاتھ دکھائی دے رہا ہے۔معمولی سی بصیرت بھی کسی میں ہو تو وہ اس کو دیکھنے سے رہ نہیں سکتا۔یعنی ہو نہیں سکتا کہ وہ اس حقیقت کو نظر انداز کر سکے۔اس لئے آپ خدا کی اس تقدیر کے ساتھ ساتھ چلیں۔اللہ نے جو پھل تیار کئے ہیں، ان کو توڑنے کے لئے ہاتھ تو بڑھائیں۔اگر آپ نہیں بڑھا ئیں گے، یہ کہہ کر، یہ بہانے ڈھونڈ کر کہ ہمیں زبان نہیں آتی ، ہمیں علم نہیں ہے تو یہ سارے بہانے ہیں۔ایک چیز ، جو آپ کو آتی ہے اور آسکتی ہے، وہ اللہ سے تعلق ہے۔تعلق پیدا کریں گے تو آپ کے اندر چین سے ایک چیز کھل جاتی ہے، جیسے غنچہ کھاتا ہے۔اس طرح آپ کے رکے ہوئے دل میں ایک غنچہ کھل جائے گا۔آپ اس کی چیخ محسوس کریں گے۔پتہ لگ جائے گا کہ میرے ساتھ ایک واقعہ ہو گیا ہے، جس نے مجھے بدل دیا ہے۔اس واقعہ کے نتیجہ میں پھر جو کچھ ہونا ہے، ہوتا ہے۔اس لئے ہر احمدی نوجوان، جو یہاں آیا ہوا ہے، بڑی تکلیفیں اٹھا کر آیا ہے۔بعض لوگ اپنی جائیدادیں بیچ کر جو رہی سہی بیچاروں کے پاس تھیں، بیچ کر آگئے ہیں۔بعضوں کے ماں باپ نے قرضے اٹھا لئے ہیں۔آئے تو اس لئے ہیں کہ وہاں کی تکلیفوں سے نجات پائیں، ہر روز کی جواز بیتیں تھیں، ان سے نجات پائیں اور آزاد ملک میں جا کر باعزت روزی کمائیں اور پھر اپنے والدین کے قرضے اتاریں اور ان کی مصیبت دور کریں۔یہ نیتیں ہیں۔لیکن یہاں خدا نے اس سے بھی بڑھ کر خزانہ آپ کے لئے رکھا ہے۔حضرت موسی آگ لینے گئے تھے لیکن نور الہی ان کو نصیب ہو گیا۔تو یہ بھی جماعت پر ایک موسوی دور ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں واضح طور پر ملتا ہے کہ ایک موسوی دور تم پر آنے والا ہے۔تو آپ اس دور کے نمائندہ ہیں، اس دور کے نشان ہیں۔آپ بھی گھروں سے آگ لینے کے لئے نکلے تھے لیکن خدا یہاں نور دینے کے لئے بیٹھا ہوا ہے۔یہاں آپ کو نئے نور سے منور کرنے کے لئے بیٹھا ہے۔اس لئے کیوں آگ پر راضی ہو جاتے ہیں؟ اس نور کی طرف لپکیں، جو آپ کا منتظر بیٹھا ہوا ہے۔آپ کے لئے ہر ہجرت کی جگہ کوہ طور بن جائے گی۔کیونکہ خدا نے اپنے الہامات میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو واضح بشارتیں دی ہیں کہ ایسا دور آنے والا ہے۔اور مجھے تو صاف دکھائی دے رہا ہے کہ وہ دور آچکا ہے۔یہاں بھی آپ کا مشن اتنا چھوٹا ہو چکا ہے کہ اگر اس علاقے کی ساری جماعت آجائے تو ناممکن ہے کہ اس چھوٹے سے کمرے میں اکٹھے ہو جائیں اور بہت تکلیف نظر آتی ہے۔جب گذشتہ دفعہ آیا تھا تو اس دفعہ بھی یہی حالت تھی ، اب اس سے بھی زیادہ خراب حالت ہے۔اور بیچاری مستورات کے لئے تو بالکل ہی جگہ کوئی نہیں۔ان کے لئے ٹمینٹ بھی جو لگایا ہوا تھا، اس میں اس طرح ٹھونسی ہوئی تھیں جرمن 176