تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 9 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 9

تحریک جدید - ایک الہی تحریک مفہوم ارشاد فرموده 16 فروری 1985ء اللہ تعالیٰ کی تقدیر دشمن کو گھیر کر آخری میدان جنگ کی طرف لے آئی ہے ارشاد فرمودہ 16 فروری 1985ء مسجد فضل لندن میں منعقدہ مجلس عرفان کے آخر میں حضور نے انگریزی زبان میں جو نہایت اہم ارشاد فرمایا، اس کا اردو مفہوم حسب ذیل ہے:۔اب میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے متعلق کیا ہورہا ہے۔یہ تحر یک دونوں اطراف سے دن بدن شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔ایک طرف احمدی یہ تہیہ کیے ہوئے ہیں کہ خواہ کچھ بھی ہو جائے، وہ نہ صرف کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں گے بلکہ اس کا اظہار بھی کریں گے۔چنانچہ وہ اپنی ٹوپیوں پر کلمہ کے بیج اور کاروں پر کلمہ کے لیبل لگاتے ہیں۔اس تحریک کے نتیجہ میں بعض مقامات پر بہت سے غیر احمدی احباب بھی اب کلمہ کے بیجوں کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔اس کے برعکس حکومت پاکستان کا رویہ بھی دن بدن شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔وہ احمدیوں کو صرف اس جرم میں جیلوں میں بھر رہے ہیں کہ وہ کلمہ کا بیج لگاتے ہیں۔گرفتاریوں کا یہ سلسلہ فیصل آباد سے شروع ہوا، جہاں تیس سے زائد احمدی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔بعض اور مقامات پر بھی احمدیوں کو پولیس نے زود کوب کیا ہے۔لیکن بعض مقامات پر پولیس نے یہ کہتے ہوئے حکومت سے تعاون کرنے سے انکار بھی کیا ہے کہ کلمہ مٹانا، ہمارے فرائض میں شامل نہیں۔بعض اور مقامات پر پولیس نے احمدیوں کوز و دکوب کرنے کے علاوہ ان کی مملوکہ اشیاء چھین کر ان کو جیل میں بھیج دیا ہے۔ان سب احمدیوں کا صرف یہ جرم بتایا گیا ہے کہ وہ کلمہ کے بیج لگائے ہوئے تھے۔جو بات اس وقت میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ اب یہ آخری میدان جنگ ہے، جس کی طرف اللہ تعالیٰ کی تقدیر دشمن کو گھیر کر لے آئی ہے۔اور انشاء اللہ تعالی یہاں دشمن کو کھلی کھلی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔لیکن بیرون پاکستان کے احمدیوں کو اپنے پاکستانی احمدی بھائیوں کی جس رنگ میں مدد کرنی چاہئے ، وہ ابھی تک ان کی طرف سے ظہور میں نہیں آئی۔میں نے ذمہ دار عہد یداران کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ دنیا بھر کے تمام احمدیوں کو میرا یہ پیغام پہنچائیں کہ وہ کلمہ دشمنی کی اس تحریک کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں۔اور دنیا کو بتائیں کہ حکومت پاکستان اسلامی حکومت کے نام پر کیا کچھ کر رہی ہے۔دنیا کو بتایا جائے کہ کون کلمہ 9