تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 170
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم کے ساتھ اور کس تیزی کے ساتھ نازل ہورہے ہیں۔دراصل ابتلاء کو انعام سے ایک خاص نسبت ہے۔اس لئے ابتلاء کے لمبا ہونے کی دعا تو میں نہیں کہتا لیکن ابتلاء کے دوران خدا کی رضا پر ، خدا کے انعامات پر راضی ہونے کی عادت تو ڈالنی چاہئے۔اور کثرت کے ساتھ ان انعامات کا ذکر کرنا چاہئے اور کثرت کے ساتھ حمد کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔چنانچہ ہالینڈ میں خدا تعالیٰ نے ہمیں جو مرکز عطا فرمایا ہے، اس کو آپ دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ کتنی شاندار جگہ ہے، کیسی خوبصورت جگہ، کتنی عظیم اور وسیع جگہ ہے۔اور اس کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں میں توجہ بھی پیدا فرما دی۔اور جس کثرت کے ساتھ وہاں کے معززین تشریف لائے اور انہوں نے جس قسم کے اظہار کئے ، اس سے اس جماعت کی امیدیں بہت بڑھ گئی ہیں۔اور پھر ان کے علاوہ بعض عرب معززین کی توجہ بھی اس طرح پھیر دی اور وہ بھی آئے اور مراسم بڑھائے۔اور آئندہ کے لئے بعض یسے ملکوں کے دوست ہیں، جن کے ساتھ بہت سے گروہ ہیں، وہ مستقل رابطہ رکھنے کے عہد کر کے گئے ہیں۔بلکہ خود مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں مزید لٹریچر مہیا کیا جائے۔تو جہاں خدا وسیع جگہیں عطا فرمارہا ہے، وہاں وسیع جگہوں کو بھرنے کے لئے لوگوں کے دل بھی ساتھ ساتھ پھیر رہا ہے اور مائل فرماتا چلا جا رہا ہے۔اور یہ ایک جگہ نہیں ہر جگہ یہی سلسلہ چلا ہے۔چنانچہ ہالینڈ کے بعد بیلجیئم کے پہلے مشن کے افتتاح کے لئے گیا۔اور ہالینڈ میں تو پہلے ایک لمبے عرصہ سے مشن قائم تھا، بیلجیئم میں مبلغ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔جماعت کے پاس با قاعدہ کوئی عمارت نہیں تھی۔اس لحاظ سے اسے ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے کہ وہ پہلی عمارت، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک نئے ملک میں عطا فرمائی ہے، اس کے افتتاح کا بھی بہت جلد پہلے افتتاح کے بعد موقع مل گیا۔اور وہ عمارت بھی بہت ہی کشادہ اور وسیع ہے۔اس کے دو بڑے ہال ہیں اور رہائش کے لئے ایک بہت اعلیٰ دو منزلہ فلیٹ ، اس کے ساتھ کمرے مزید ر ہائش کے لئے جہاں گنجائش ہے، اس کے ساتھ غسل خانے اور دوسری سہولتیں ہیں۔پھر دوسری طرف اس کے دفتر کے لئے بہت وسیع کشادہ جگہ، پھر اس عمارت میں زیرزمین بہت بڑی گنجائش رکھی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مہمانوں کو ٹھہرانے کے لئے اس کے ایک کنارے پر کھلی جگہ ہے۔عمارت کا قبضہ ابھی نیا ہی لیا گیا ہے لیکن تھوڑے سے عرصے میں انہوں نے تیاری کر کے پچاس مہمانوں کے لئے وہیں جگہ بنائی تھی۔اور اگر اس کو پوری طرح استعمال میں لایا جائے، ہر قسم کی ضرورتیں مہیا وہاں کر دی جائیں تو ایک بہت بڑا شاندار مرکز بن جاتا ہے۔170