تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 152
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم Truants، بھاگے ہوئے گھروں سے، یہ ان چھوڑی ہوئی خانقاہوں میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر حکومت کے لئے بڑا مشکل ہو جاتا ہے، ان کو وہاں سے نکالنا۔وہاں بیچاری جماعت احمد یہ کہاں سے مرکز بنائے گی ؟ اور کتنا بعد ہوگا، دونوں مزاجوں میں، جو لوگ وہاں بسے ہوئے ہیں اور ہم جو بسانا چاہتے ہیں، وہاں جا کر نئی شان سے؟ اس لئے وہ تو مجھے پسند ہی نہیں آئی۔جگہیں ویسے بہت سستی مل رہی تھیں لیکن سارے جھگڑے ہمیں خود ہی طے کرنے پڑنے تھے۔ان کو کال یا لڑائیاں۔تو ان سے یہ جھگڑے ہم کہاں کر ے سکتے تھے۔تو بہر حال ان کا خیال تھا کہ دوسری جگہوں میں اتنی وسیع جگہ جس طرح کہ آپ کے ذہن میں ہے، ملتی مشکل ہوگی۔لیکن اللہ تعالیٰ اگر انتظام کرنے کو آتا ہے تو اس کی پہلے سے بڑی تیاریاں شروع کی ہوئی ہوتی ہیں اور حالات کو اس طرف لے کے جار ہا ہوتا ہے گھیر کے کہ جس کے نتیجہ میں جس مقام پر خدا تعالیٰ چاہتا ہے، وہیں ان حالات نے جا کے رونما ہونا ہوتا ہے۔یه Complex بلڈنگ کا جو ہمیں ملا ہے، اس کی تاریخ یہ ہے کہ پہلے یہ Recreation کے لئے یعنی Tourists ( سیاحوں) کو کھینچنے کے لئے ، ان کی رہائش گاہ کے لئے یہ عمارت بنائی گئی۔ایک عمارت نہیں، چار عمارتیں ہیں۔تو بہر حال اس زمانہ میں ابھی Tourists زیادہ یہاں نہیں آتے تھے اور شروع میں عمارت بھی ایک ہی تھی۔1910ء میں یہ جس میں ہم اس وقت بیٹھے نماز پڑھنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ عمارت بنائی گئی ، جس کو ہم بلڈنگ (A) اے کہ رہے ہیں۔یہ بلڈنگ A اگر چہ 1910 ء کی تعمیر شدہ ہے لیکن جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، نہایت ہی اعلیٰ معیار کی ہے۔اس کی تعمیر یوں محسوس ہوتی ہے کہ بالکل نئی بنی ہوئی ہے۔اور معلوم ہوتا ہے، بہت ہی اچھا Maintain کیا گیا ہے۔اس زمانہ میں اس طرف کو Tourists کا زیادہ رحجان نہیں تھا۔اگر چہ علاقہ بہت ہی خوبصورت ہے، جھیلیں بھی ہیں، ہر قسم کا حسن یہاں موجود ہے۔پہاڑیاں بھی ہیں، جنگلات بھی ہیں، جنگلی جانور بھی اور جنگلی جانوروں کے Zoo ( چڑیا گھر ) اور National Museum ( قومی عجائب گھر وغیرہ کئی قسم کی چیزیں یہاں موجود ہیں۔لیکن اس وقت ابھی اتنار مجان نہیں تھا Tourists کا، غریب علاقہ تھا اور زرعی علاقہ تھا۔تو کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے ، بنانے والوں نے پھر وہ ارادہ چھوڑ دیا اور 605 میں آئے، کچھ اور عمارتیں ساتھ یہاں بنائی گئیں اور اس کو بیمار بچوں کے لئے۔یعنی بیمار سے مراد یہ ہے کہ جن کے ذہن بیمار ہوتے ہیں، بچپن سے کسی بیماری کی وجہ سے ان کی نشو و نمارک جاتی ہے، ایسے بچوں کے لئے ایک گھر سے تبدیل کر دیا گیا ، اس علاقے کو، اس سارے Complex کو۔اور اس کے لئے حکومت کی طرف سے جو بھی معیار ہے، 152