تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 130 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 130

خلاصه خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء حضور نے فرمایا کہ دو تحریک جدید - ایک البی تحریک یہ اتنا پیارا تبصرہ تھا کہ اس نے تمام حقیقت کو آشکار کر دیا۔اور یہ سادہ اور چھوٹا سا فقرہ اس حقیقت حال سے معمور اور معنی خیز تھا کہ اس سے بہتر الفاظ میں کسی طرح تسلی نہیں ہو سکتی تھی۔فرمایا:۔ان کے علاوہ منتظمات اور منتظمین سب اس کلاس کی کامیابی سے خوش تھے اور ہر ایک کو اس پر تسلی تھی۔اور یہ ہمارے لئے ایک انعام کے طور پر ہے۔مذہبی تحریکوں کا انعام ایک موقع کی کامیابی کے ساتھ ہی ختم نہیں ہو جاتا۔بلکہ ایک کامیابی دوسری کامیابی کی اور ایک خوشی دوسری خوشی کی اور ایک انعام دوسرے انعام کا محرک ہوتا ہے۔اور یہ از دیاد ایمان کا موجب ہوتا ہے۔حضور نے مزید فرمایا کہ 66 یہ امر بھی خوشی کا باعث ہے کہ جب آپ گھر جائیں گی تو پہلے سے بہتر وہ عظیم ہوں گی۔اور اپنے مستقبل کی ذمہ داریوں کو احسن طور پر نبھانے میں آپ کے لئے یہاں کی تربیت اور تعلیم مد ہوگی۔انشاء اللہ۔فرمایا:۔"آپ سب کے ہم مشکور ہیں کہ آپ نے اس کلاس کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا۔اور میں سب کے لئے دعا گو ہوں گا۔انشاء اللہ۔حضور نے فرمایا:۔دو بعض وجوہات کے پیش نظر میرا یہ یقین ہے کہ یہ پیج جو بویا گیا ہے، یہ اب بڑھے گا اور ہم اس درخت کے ثمرات حاصل کریں گے۔اور اللہ تعالیٰ ہماری عاجزانہ کوششوں کو بار آور فرمائے گا۔اور ہماری اولادیں مستقبل میں ان ثمرات سے متمتع ہوں گی۔فرمایا کہ یہی نہیں کہ صرف آئندہ نسلیں ان سب مسائی کے پھل کھائیں گی بلکہ ہم خود بھی ان کے پھلوں سے متمتع ہوں گے۔کیونکہ روحانی کوششوں کے پھل اسی وقت بھی ظاہر ہوتے ہیں اور مستقبل میں بھی ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔اس پر حضور نے اس بادشاہ کا واقعہ سنایا، جس نے ایک بوڑھے شخص کو کھجور کا درخت اگاتے دیکھا تو اس سے پوچھا کہ تم اس عمر یہ درخت لگا رہے ہو، یہ تو بہت مدت کے بعد پھل دیتا ہے۔اس کے جواب میں 130