تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 131
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم خلاصه خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء اس شخص نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے درخت لگائے تو ہم نے پھل کھائے۔ہم لگائیں گے تو ہماری اولادمیں ہوا نے اولا دیں کھائیں گی۔اس بات پر بادشاہ خوش ہوا اور اسے انعام دیا۔اس شخص نے کہا، آپ کہتے تھے کہ تم اس کا پھل حاصل نہیں کر سکو گے۔یہ دیکھیں اس کا پھل مجھے ابھی مل گیا ہے۔اس پر بادشاہ نے اور انعام دیا۔چنانچہ اسی طرح اس بوڑھے نے تین چار مرتبہ انعام حاصل کیا۔اور بادشاہ یہ کہہ کر روانہ ہو گیا کہ ہم اسی طرح کھڑے رہے اور اس کے جواب پر انعام دیتے رہے تو ہمارے خزانے خالی ہو جائیں گے اور وہ چل پڑا۔وو حضور نے فرمایا:۔یہ تو ایک واقعہ کی کہانی ہے۔مگر روحانی زندگی میں ایسے واقعات ہم حقیقت کے روپ میں مشاہدہ کرتے ہیں۔اور ہر احمدی یہ نظارے دیکھتا ہے کہ جب وہ خدا کی راہ میں کوشش کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کس طرح اس کو اور اس کی نسل در نسل کو اس کے ثمرات عطا فرماتا چلا جاتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کے پھلوں کا اختتام نہیں ہوتا“۔فرمایا:۔وو دعا ہے کہ اللہ تعالی آئندہ کلاسوں کو پہلے سے زیادہ کامیاب کرے۔اور آپ سب کو آپ کی کوششوں کے ثمرات سے نوازے اور آنے والی نسلوں کو بھی ان پھلوں سے نوازے۔حضور نے فرمایا:۔دد میں آپ سب سے خوش ہوں، جو طالبات کے رنگ میں شامل ہوئیں اور ان سے بھی جنہوں نے انتظامات کئے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ سب کے لئے دعا گو رہوں گا“۔(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار الله تمبر 1985ء) 131