تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 129 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 129

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء مذہبی تحریکوں کی ایک کامیابی ، دوسری کامیابی کی محرک ہوتی ہے خطاب فرمودہ 15 اگست 1985ء سمر کلاس برائے طالبات برطانیہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر حضرت خلیفة الرابع رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔حضور نے فرمایا:۔تمام تعریفیں محض اور محض خدا تعالیٰ کے لئے ہیں۔اس نے اپنی رحمت ہر جگہ اور ہر ایک پر نازل فرمائی ہے۔اور خصوصاً جماعت احمدیہ کے ساتھ اس کا انتہائی رحمت کا تعلق ہے۔اس لئے ہم خواہ اس کا کتنا ہی شکر ادا کریں، اس کا حق ادا نہیں کر سکتے۔کلاس کی کامیابی سے متعلق فرمایا:۔و بفضل خدا یه کلاس ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر کامیاب ہوئی ہے۔ہمیں خدشہ تھا کہ شاید اس کلاس میں شامل ہونے والی بچیاں اس میں بعض نقائص پائیں۔اور یہ بھی ڈر تھا کہ ہو سکتا ہے، منظمات و کارکنات بعض وجوہات کی بناء پر کما حقہ اپنے فرائض ادانہ کر سکیں۔مگر یہ تمام خدشات خدا تعالیٰ کے فضل سے غلط ثابت ہوئے۔احمدی خواتین کا یہ کردار قابل فخر ہے کہ انہوں نے بھر پور عزم کے ساتھ جملہ فرائض کو ادا کیا“۔حضور نے فرمایا:۔” میرے لئے ہمہ وقت مصروفیات کے باعث یہ ممکن نہ تھا کہ زیادہ وقت دے سکتا، اس لئے صرف چار پانچ دن کے لئے ہی آسکا۔چنانچہ میں نے ہر بچی کو خوش پایا۔اور یہ خوشی کوئی رسمی نہیں تھی بلکہ حقیقی مسرت تھی۔اور جب میں نے بچیوں سے اس کلاس کے بارہ میں پوچھا تو ان کے ریمارکس انتہائی خوش کن تھے۔خصوصاً عزیزہ عائشہ ، جو ہمارے سوئس احمدی مکرم رفیق چانن صاحب کی صاحبزادی ہیں، اسے جب میں نے پوچھا کہ تم نے اس کلاس سے کیا استفادہ کیا ؟ تو اس نے کہا:۔This class has shown me where i belong۔کہ اس کلاس نے مجھے یاد کرا دیا ہے کہ میں کن لوگوں میں سے ہوں۔129