تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 114 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 114

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک یہ ساری برکتیں ہیں اسی مخالفت کی۔یعنی ویسے تو اللہ کے فضل کی برکتیں ہیں مگر مخالفت نے بھی ایک حصہ لیا ہے، اس میں۔کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ کے نام پر آپ کو دکھ دے کر رزق کما رہے ہوں اور ہمارا رزق ساتھ نہ بڑھ رہا ہو۔اس لیے ہمارا رزق تو بڑھنا ہی بڑھنا ہے۔جب یہ اپنا نا پاک رزق بڑھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہمارا پاک رزق بڑی شدت کے ساتھ بڑھانے لگتا ہے۔اور یہ ہو نہیں سکتا کہ رزق کی دوڑ میں اللہ تعالی جماعت کے طیب رزق کو ان کے غیر طیب رزق سے پیچھے رہنے دے۔اس رزق نے آگے آگے بڑھنا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اب ایک حصہ رہتا ہے، اس سلسلہ میں، جس کی میں تحریک کرنی چاہتا ہوں۔اور وہ ہے اچھی قسم کے Typist (ٹائپسٹ ) کا وقف کرنا۔یہ جو Computerise پریس نہیں کہنا چاہئے ، یہ جو لکھنے کا نظام ہم خرید رہے ہیں، ٹائیپنگ کا، اس میں دنیا کی تقریبا تمام زبانیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ Cover ہو جائیں گی۔اور جاپانی بھی ، انڈو نیشین بھی Finnish، رشین بھی ، اٹالین ، اردو، ہندی، گورمکھی ہر چیز اس میں cover ہو سکتی ہے۔نہایت اعلیٰ ٹائپ ہے اور Computerise ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی اس میں سہولت سیٹنگ (setting) کی غلطیاں نکالنے کی ہر چیز موجود ہے۔اور معمولی سی رقم مزید خرچ کرنے پر ایک پوری نئی زبان کے لیے جو مشینری کی ضرورت ہے، وہ ساتھ Attach ہو سکتی ہے۔اس لیے اس میں ہمیں اب اچھے کارکنوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ان سے ہم نے جو جائزہ لیا ہے، ماہرین سے ، وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کے ٹائپ میں یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ انسان زبان جانتا ہو۔ہم سے یہ فن سیکھ لے اور ہم خود سکھا دیں گے ، اس کو کسی زبان کا ٹائپسٹ ہو، صرف وہ Letters سے، جو حروف لکھے ہوتے ہیں ان سے شناسائی کرلے اور اس کو زبان کے معنی آنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔یعنی یہاں بیٹھے ہم جو آدمی ٹرینڈ (Trained) کرلیں گے، وہ Finnish زبان میں اس کو دیں کتابیں، وہ تب بھی وہ ٹائپ کرلیں گے، رشین زبان میں دیں، تب بھی ٹائپ کر لیں گے اور کم و بیش اسی رفتار کے اوپر نکال سکتے ہیں۔حروف کی شناسائی بس اتنی کافی ہے۔تو اس کے لئے بہر حال جماعت احمدیہ کے اندر یہ ہمیشہ دونوں پہلو متوازن رہے ہیں۔انفس یعنی نفوس کی قربانی اور اموال کی قربانی۔اور یہ ایسی جماعت ہے، جس میں یہ توازن بھی اس کے ایک امتیاز کی علامت ہے۔یعنی کبھی آپ یہ نہیں دیکھیں گے کہ جماعت احمدیہ میں مالی قربانی کی تحریک کی گئی ہو اور 114