تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 113 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 113

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم وو اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء۔۔۔پس جب میں نے تحریک کی تو ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی تحریک کی پریس کے لئے اور وہ بھی ضرورت در اصل احمدیت کی فتح کا ایک نشان تھا۔ان کی کوششیں، ان کی جہدوجہد مخالفانہ ، جس قدر بھی یہ زور مار سکتے تھے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کثرت کے ساتھ لٹریچر کی طلب پیدا ہوئی کہ اب ہمارے لیے کہ ممکن نہیں تھا کہ عام جو رسمی ذرائع ہیں، ان کے ذریعہ ہم اس ضرورت کو پورا کر سکیں۔ہر روز نئے خیالات دل میں اٹھتے ہیں۔ہر روز نئے نئے مضامین اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے، ساری جماعت کے اجتماعی دماغ کو۔اور اس کے نتیجہ میں جس طرح ہمیں پہنچنا چاہیے لوگوں تک اس کے لئے لازمی تھا کہ ہم اپنا ایک جدید پریس، اگر پریس نہیں تو جدید کمپیوٹر سے خط و کتابت کا نظام اپنا اختیار کر لیں۔کیونکہ زیادہ دیر اسی میں لگا کرتی ہے۔میں نے یہ سوچ کر کہ پہلے یورپین تحریک ہے اور بہت غیر معمولی جماعت نے قربانی کی ہے، ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی تحریک کی تھی۔اور یہ تو یقین تھا کہ ڈیڑھ لاکھ پونڈ پورا ہو جائے گا۔لیکن یہ خیال نہیں تھا کہ اس تیزی سے جماعت اس طرح فدائیت کے ساتھ پیش کرے گی کہ ابھی دو تین ملکوں کا بھی پورا چندہ نہیں ملا۔یعنی وعدے نہیں ملے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ، سات ہزار پونڈ کے وعدے ہو چکے ہیں۔صرف لندن کے امیر صاحب نے لندن کی جماعت کی طرف سے پچاس ہزار پونڈ کا وعدہ کیا۔اور اس میں سے تفصیلی انفرادی وعدے اب تک چونتیس ہزار پاؤنڈ کے مل چکے ہیں۔اور ابھی لندن کی بھاری اکثریت حصہ لینے والی باقی ہے۔اور انگلستان کی جماعتوں کو چونکہ خطبہ دیر سے پہنچا، ابھی وہاں سے پوری Response نہیں ہوئی۔اور ان کے غالباً چودہ ہزار پونڈ کے صرف ابھی تک آئے ہیں وعدے اور صرف انگلستان کے ہی گویا کہ چونسٹھ ہزار پونڈ کے وعدے ہو چکے ہیں۔اور باقی جیسا کے میں نے بیان کیا ہے، ابھی آنے والے ہیں۔امریکہ پڑا ہوا ہے، کینیڈا پڑا ہوا ہے، پاکستان پڑا ہوا ہے، بہت سے Gulf (خلیج) کے علاقے خالی پڑے ہوئے ہیں ، ابھی تک آسٹریلیا ہے، انڈونیشیا ہے، تمام افریقن ممالک ہیں۔تو ابھی تو جماعت کا ایک بہت ہی معمولی جزو ہے، جس نے حصہ لیا ہے۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ایک لاکھ پونڈ سے اوپر وعدے ہو چکے ہیں۔اور وصولی بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اس لیے اس میں تو کوئی وہم کا سوال ہی نہیں کہ ڈیڑھ لاکھ پورا ہوگا یا نہیں ہوگا ؟ مجھے توقع ہے کہ انشاء اللہ ڈیڑھ لاکھ بھی پورا ہوگا اور آگے جو یہ فکر تھی کہ اس کے RUNNING EXPENSES، ماہانہ اخراجات کیسے چلیں گے، وہ بھی انشاء اللہ مزید تحریک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس تحریک سے ہی اللہ تعالیٰ ان کا بھی انتظام فرما دے گا۔113