تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 112
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک عربوں کو جو توجہ پیدا ہوئی ہے، وہ حیرت انگیز ہے۔اور مختلف طبقات کو جو پہلے بالکل خالی تھے ہماری تبلیغ سے ، بعض قو میں ہیں، جو خالی تھیں۔ان طبقات کو ، ان قوموں کو توجہ پیدا ہوگئی ہے، خدا کے فضل سے۔اور ایک عجیب EXCITEMENT کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے احمدیوں میں۔اب تو کہتے ہیں کہ اب جلدی ہو، جو کچھ بھی ہوتا ہے۔ہمارا علم بڑھے ہمیں کتا بیں زیادہ ملیں ، نئے نئے ذرائع ہاتھ آئیں اور EXCITEMENT کی حالت میں ذہن پھر تدبیریں بھی بڑی سوچتا ہے۔چنانچہ عام طور پر جو لوگ خاموش طبیعت کے تھے ، ان کے ذہن میں کوئی ترکیب آیا ہی نہیں کرتی تھی، اب خط آتے ہیں۔ایسی ایسی باتیں اللہ تعالیٰ ان کو سمجھاتا ہے کہ پڑھتے ہوئے مزہ آجاتا ہے۔ہر آدمی دنیا کے کونے میں بیٹھا ہو، ایک تدبیر کر رہا ہے۔اور وہ سوچ رہا ہے کہ کس طرح ان کو شکست دی جائے ؟ اور کس طرح ان سے اس ظلم کا نیکی کے ذریعہ سے انتقام لیا جائے؟ کس طرح ان کو ہر میدان میں مایوس اور نامراد کر دیا جائے۔ساری دنیا کا جواحمدی ذہن ہے، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے ہی چکا ہوا ہے اور صیقل ہے، اس کی ترکیبیں یہاں اکٹھی ہوتی جارہی ہیں اور اس کا نام خلافت ہے۔تمام جماعت کا اجتماعی فکر، تمام جماعت کا اجتماعی دل، تمام جماعت کی اجتماعی قوت، تمام جماعت کے اجتماعی احساسات اور ولولے جب یہ ایک دماغ میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، جب ایک دل میں دھڑکنے لگتے ہیں، جب ایک خون کی رگوں میں دوڑنے لگتے ہیں تو اس کا نام خلافت ہے۔یہ چیز بنائے سے نہیں بن سکتی۔کوئی مصنوعی ذریعہ خلافت پیدا ہی نہیں کر سکتا۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی دین ہے، اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے، جو نبوت کے ذریعہ خلافت کو جاری کرتی ہے۔اور پھر ایک وجود بنادیتی ہے لاکھوں کو، جو کروڑوں بھی ہو جا ئیں تو ایک وجودرہتے ہیں۔اور ان کی ساری استعداد میں پھر اکٹھی ہوکر مجتمع ہوتی ہیں۔ایک مرکز پر اور پھر مزید صیقل ہوکر، دعاؤں کے ساتھ چمک کر پھر وہ انتشار اختیار کرتی ہیں، پھیلتی ہے۔ایسی جماعت کو یہ لوگ ہرانے کے لئے نکلے ہیں۔جب اپنے محفوظ قلعوں میں بھی لڑنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔قوانین کی دیوار میں کھڑی کر لیں اپنے ارد گرد اور اس کے باوجود روتے رہے اور آج تک رور ہے ہیں کہ پھر بھی ہم احمدیت کی دستبرد سے محفوظ نہیں رہے۔ہماری دیواروں میں دراڑیں ڈال دی ہیں ان لوگوں نے ، آج بھی تبلیغ جاری ہے۔اسی طرح آج بھی Defy کر رہے ہیں ایک آمر کے احکام کو آج بھی اپنے اسلام پر بر ملا عمل کر رہے ہیں، یہ اعلان بھی ساتھ ساتھ ہو رہا ہے۔112