تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 102
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم چنانچہ جب اس صورت حال پر نظر ڈالتے ہیں تو اور بھی بہت سی باتیں ہمارے ہاتھ آتی ہیں فائدے کی اور بہت سے حکمت کے راز ہمیں معلوم ہوتے ہیں۔اور ایک بڑا ایک دلچسپ مضمون ہے، جس میں آپ غوطے لگا ئیں تو کئی قسم کے نہایت ہی قیمتی موتی آپ کے ہاتھ آئیں گے۔جب ذمہ داری فساد کی نہیں ہے تو مبلغ کو یہ بتا دیا کہ اس طرح تبلیغ کرنی ہے کہ دشمن تم پر نظر رکھے گا، دشمن تلاش کرے گا کہ تم سے ادنی سی بھی ایسی غلطی ہو کہ جس کے نتیجہ میں تم پر ذمہ داری پھینک سکے۔اور بار بار متنبہ کر دیا کہ دشمن تلاش میں ہے، بہانہ جوئی کر رہا ہے، اس لئے خبر دار۔چنانچہ فرعون کا ذکر فرمایا یا دیگر مخالفین انبیاء کا ذکر فرمایا، وہ یہ عذر تراشتے ہیں، تمہاری مخالفت کے۔تو دراصل آپ کو متنبہ کیا جارہا ہے پہلے سے ہی۔انگریزی میں کہتے ہیں: Fore Wamed is Fore Armed جس کو پہلے سے متنبہ کر دیا جائے گویا کہ اس کے ہاتھ میں دفاعی ہتھیار پکڑا دیا گیا۔تو آپ کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے کئی دفاعی ہتھیار پکڑا دیئے ہیں۔وہ سارے عذر جو غیر تلاش کرتے ہیں، معصوموں کو دکھ دینے کے، وہ بتا دیئے۔اور فرمایا: یہاں بھی احتیاط کرنا، یہاں بھی احتیاط کرنا اور یہاں بھی احتیاط کرنا اور یہاں بھی احتیاط کرنا۔یادرکھنا کہ تم سید المعصومین کے غلام ہو، اس لیے تمہارے اندر بھی لوگ عصمت کا رنگ دیکھیں گے۔اور کسی قسم کی ہو تو فی سرزدنہ ہوں کسی قسم کی حماقت نہ سرزد ہو، کوئی غلطی نہ کر بیٹھنا کہ واقعہ دشمن کے ہاتھ میں کوئی بہانہ آجائے کہ اس وجہ سے ہم ان کو مارتے ہیں، اس وجہ سے ان کی مخالفت کرتے ہیں۔یہ ان کی غلطی ہے۔تو دیکھئے تھوڑے سے کلام میں یہ فصاحت و بلاغت کا قرآن کریم کا کمال ہے کہ کتنی باتیں ہمیں بتادیں۔اور یہ بتادیا کہ دشمن تاک میں رہے گا، وہ پہلے سے ہی ارادے کیے بیٹھا ہے کہ فساد وہ کرے گا اور ذمہ داری تم پر ڈالے گا۔جس طرح بتیس دانتوں میں زبان ہوتی ہے، وہ تمہارا حال ہوگا۔فرق صرف یہ ہو گا کہ زبان تمہاری اور دانت دشمن کے، جو ہر لمحہ اس انتظار میں رہیں گے کہ ذرا غلطی ہو، زبان سے حرکت الٹ ہو جائے ، بے احتیاطی اختیار کرے زبان تو جہاں تک ممکن ہے، وہ دانت اس کو کاٹ کے پھینک دیں۔یہ صورت حال ہے، جس میں ہمیں تبلیغ کرنی ہے۔اور اس کے باوجود یہ یقین بھی رکھنا ہے کہ تبلیغ کے نتیجہ میں دکھ دیئے جائیں گے۔یہ ہے تو ازن، جس کو اپنے ذہنوں میں آپ قائم کریں گے تو ضیح مبلغ بنیں گے ورنہ غلطیاں کریں گے ٹھوکریں کھائیں گے۔اب جو تبلیغ کا چرچا عام ہے احمدیوں کی طرف سے، اللہ کے فضل سے بڑی تیزی سے پھل بھی لگ رہے ہیں، نئی نئی قو میں داخل ہورہی ہیں اور خدا تعالیٰ ایسی جگہ بھی تبلیغ کے انتظام فرمارہا ہے، جہاں ہماری پہنچ 102