تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 97 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 97

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء ہر احمدی تبلیغ کے ذریعہ دنیا میں انقلاب پیدا کرے خطبہ جمعہ فرمودہ19جولائی 1985ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: ياَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ (المائدة: 68 ) یہ جو آیت میں نے تلاوت کی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو ضرور تبلیغ کر ، لازما لوگوں تک پیغام پہنچا۔وہ پیغام، جو تیری طرف نازل کیا جا رہا ہے۔یعنی من ربک تیرے رب کی طرف سے۔اگر تو نے ایسا نہ کیا تو ، تو نے اللہ تعالیٰ کے پیغام پہنچانے کا حق ادا نہیں کیا۔وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اور اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں کے گزند سے محفوظ رکھے گا۔یقینا اللہ تعالیٰ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا۔اس آیت کریمہ میں کئی پہلو ہیں، جو خاص طور پر آج کل جماعت احمدیہ کے پیش نظر رہنے چاہئیں۔پہلی بات تو یہ کہ گو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تنہا مخاطب معلوم ہوتے ہیں اور بڑی سختی معلوم ہوتی ہے اس کلام میں، یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخاطب اور یہ فرمایا جار ہا ہے کہ اگر تونے تبلیغ نہ کی تو ، تو نے اپنی رسالت کا یا میری پیغام رسانی کا حق ہی ادا نہیں کیا۔اب یہ عجیب بات ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، جو سب پیغام رسانوں سے زیادہ امانت دار تھے، جن کے متعلق خود قرآن گواہی دیتا ہے کہ وہ امانت، جس کو زمین اور آسمان اور پہاڑوں نے اٹھانے سے انکار کر دیا، یہ میرا بندہ مرد کامل آگے بڑھا اور اس امانت کو اٹھا لیا۔آپ کے متعلق کوئی بعید امکان بھی نہیں ہے کہ آپ پیغام رسانی سے باز ر ہیں۔شدید دکھوں، شدید مصائب کے مقابل پر آپ اس وقت جبکہ تنہا تھے، اس وقت بڑی جرات کے 97