تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 94
پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985ء وو ازاں بعد 1904ء میں فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم میں دیکھتا ہوں کہ جب سے خدا نے مجھے دنیا میں مامور کر کے بھیجا ہے، اسی وقت سے دنیا میں ایک انقلاب عظیم ہو رہا ہے۔یورپ اور امریکہ میں جو لوگ حضرت عیسی کی خدائی کے دلدادہ تھے، اب ان کے محقق خود بخود اس عقیدہ سے علیحدہ ہوتے جاتے ہیں۔اور وہ قوم ، جو باپ دادوں سے بتوں اور دیوتوں پر فریفتہ تھی، بہتوں کو ان میں سے یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ بت کچھ چیز نہیں ہیں۔اور گو وہ لوگ ابھی روحانیت سے بے خبر ہیں اور صرف چند الفاظ کو رسمی طور پر لئے بیٹھے ہیں۔لیکن کچھ شک نہیں کہ ہزار ہا بیہودہ رسوم اور بدعات اور شرک کی رسیاں انہوں نے اپنے گلے پر سے اتاردی ہیں۔اور توحید کی ڈیوڑھی کے قریب کھڑے ہو گئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ کچھ تھوڑے زمانہ کے بعد عنایت الہی ان میں سے بہتوں کو اپنے ایک خاص ہاتھ سے دھکا دے کر سچی اور کامل توحید کے اس دارالامان میں داخل کر دے گی، جس کے ساتھ کامل محبت اور کامل خوف اور کامل معرفت عطا کی جاتی ہے۔یہ امید میری محض خیالی نہیں ہے بلکہ خدا کی پاک وحی سے یہ بشارت مجھے ملی ہے۔لیکچر لا ہور صفحہ 35 ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ (181) میں دیکھ رہا ہوں کہ خدا کے فضل سے اس آسمانی بشارت کے پورے ہونے کا وقت نزدیک ہے۔مگر امریکہ کے ہر احمدی مرد اور احمدی خاتون کو یا درکھنا چاہیے کہ اس انقلاب نو کو قریب تر لانے کے لئے ضروری ہے کہ وہ پر جوش داعی الی اللہ کی حیثیت سے احمدیت کی تبلیغ میں پہلے سے بڑھ کر سر گرم عمل ہو جائیں۔اور دیوانہ وار امریکہ کے اصل باشندوں تک بھی پیغام حق پہنچا ئیں اور بیرونی ممالک سے آکر آباد ہونے والوں تک بھی۔خصوصاً پاکستانیوں تک۔کیونکہ پاکستان لاکھوں احمدیوں کا محبوب وطن ہے۔اس میں احمدیت کا مرکز ہے اور اس مملکت کے قیام و استحکام کے لئے انہوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔اور اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ہے۔مجھے امید ہے کہ ایک نئے جذبہ اور ولولہ کے ساتھ تمام ممبران جماعت احمدیہ امریکہ مرد کیا اور عورتیں کیا، بڑے کیا اور چھوٹے کیا، دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے تبلیغ اسلام میں مصروف ہو جائیں گے۔یہ تبلیغ با مقصد ہونی چاہیے۔اور جب تک آپ کی تبلیغ کے نتیجہ میں آپ کو روحانی اولا دعطا نہ ہونی شروع ہو جائے ، آپ کو اطمینان سے نہیں بیٹھنا چاہیے۔94