تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 93 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 93

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985ء آسمانی بشارت کے پورے ہونے کا وقت نزدیک ہے پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985 ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ the برادران احمدبیت بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت مسرت ہوئی کہ جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کی سالانہ کنونشن 4،3،2 اگست 1985ء کو میڈیسن میں منعقد ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس میں شامل ہونے والوں کو ہر نوع کی برکات سے نوازے اور یہ کنونشن اسلام کے عالمگیر روحانی انقلاب کے لئے سنگ میل ثابت ہو۔آمین میں اس مبارک موقع پر جبکہ ملک کے کونہ کونہ سے شمع احمدیت کے پروانے جمع ہیں، یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تاریخ عالم میں انقلابی نبی صرف ہمارے آقا و مولا حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔جن کی قوت قدسیہ اور تا خیرات روحانیہ کی برکت سے، جس طرح پہلے زمانہ میں عظیم روحانی تغیر رونما ہوا، اسی طرح آخری زمانہ میں بھی مقدر ہے۔اور حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام کا مقصد بعثت بھی یہی ہے۔چنانچہ آپ نے اپنے دعوی مسیحیت کی پہلی کتاب ” فتح اسلام (مطبوعہ 1891ء) میں بذریعہ الہام خبر دی کہ:۔اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا، جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے۔اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا، جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے"۔فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 10) " وہ وقت دور نہیں بلکہ بہت قریب ہے کہ جب تم فرشتوں کی فوجیں آسمان سے اترتی اور ایشیا اور یورپ اور امریکہ کے دلوں پر نازل ہوتی دیکھو گئے“۔(فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 13، بقیه حاشیه ) 93