تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 694 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 694

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم کو رد کر رہے ہیں۔نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے مسلمانوں کو ہندو ہونے سے روکنے کی بجائے یہ پر چار شروع کر دیا کہ احمدیوں کی بات نہ سنو، یہ اگر تمہیں مسلمان رہنے کی بھی تلقین کریں ، تب بھی ان کی بات نہ سنو۔یعنی ہندوؤں کی بات سن لو تو تمہیں کم خطرہ ہے۔احمدیوں کی یہ بات سن لو کہ تم مسلمان رہو ہندو نہ بنو، یہ تمہارے لئے بڑا خطرناک ہے۔یہ تحریک بھی نا کام ہوئی۔خدا تعالیٰ نے ایسے ایسے حیرت انگیز وہاں نشان دکھائے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اور اس سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ جہاں جماعت احمد یہ کمزور ہے، اسی نسبت سے اس کو خدا سہارا بھی دیتا ہے۔پاکستان کی جماعتوں پر جو آزمائش کا وقت ہے، یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک سرٹیفیکیٹ جاری ہو گیا ہے کہ اب تم طاقتور ہو چکے ہو تم اب مضبوط ہو گئے ہو۔اب چلو اس میدان میں اور گرو اور چوٹیں بھی کھاؤ۔وہ بچپن کا وقت نہیں رہا کہ ذرا آہ کرو اور میں تمہیں گودی میں اٹھالوں اور تمہیں چلنے سے روکوں کہ کہیں تم گر نہ جاؤ لیکن جو چھوٹی جماعتیں ہیں، جہاں کوئی بھی اور سہارا نہیں ہے۔آنا فانا ان کو ملیا میٹ کیا جا سکتا ہے، وہاں خدا تعالیٰ کی غیبی تائید اس شان کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے کہ آدمی دنگ رہ جاتا ہے۔وہاں شدھی کے میدانوں میں ایسے واقعات ہوئے کہ کسی نے بڑے تکبر سے کہا کہ میں تم لوگوں کی ٹانگیں توڑ دوں گا۔اور ابھی ہفتہ نہیں ہوا تھا، اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔کسی نے کہا کہ میں تمہیں ہلاک کر کے چھوڑوں گا۔اس کے بچوں پر و با آگئی ، اس کے خاندان پر مصائب آپڑے اور لوگوں نے دیکھا اور محسوس کیا۔یہ نشان وہ نہیں ہیں، جن کے متعلق بتایا جاتا ہے۔ایسے نشان ظاہر ہورہے ہیں، جو خود بول رہے ہیں۔اپنی زبان سے اور لوگ اس آواز کو سنتے ہیں۔چنانچہ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے شدھی کے میدان میں جماعت احمد یہ غالب آچکی ہے۔اور آپ سوچیں کہ کتنی معمولی تعداد ہے، کتنا بڑا دشمن تھا، جس کے ساتھ مقابلہ تھا۔کتنی عظیم ہند و طاقت ہے۔بعض دفعہ پولیس افسر اس بات پر تلے ہوتے تھے کہ وہ ہمیں کام کرنے نہیں دیں گے۔لیکن اتنا میں تو آپ کو بتاتا ہوں کہ وہاں انصاف کا معیار پھر بھی کچھ نہ کچھ موجود ہے۔باوجود متعصب ہندو ہونے کے ایک حد تک وہ مخالفت کرتے تھے۔اس سے آگے وہ نہیں جاتے تھے۔اور اس حد تک مخالفت کے لئے جماعت نے اپنے آپ کو سخت کر ہی لیا تھا کہ ٹھیک ہے، کرو۔ہم ماریں بھی کھاتے رہیں گے لیکن پیچھے نہ ہٹیں گے۔وہاں اب ضرورت ہے، نئے واقفین کی۔اس لئے جو ریٹائر ڈ ہیں، وہ بھی اپنے آپ کو پیش کریں۔جو دوسرے بچے ہیں، ان کی بھی ضرورت ہے کہ وہ وقف جدید میں اپنے آپ کو پیش کریں۔694