تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 548 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 548

خلاصہ خطاب فرمودہ 18 ستمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک زندہ کرنے کے لئے آیا ہوں۔اور تمام دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی عظیم الشان خدمت میرے سپرد ہوئی ہے۔اس اہم مقصد کے لئے آپ نے جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی ، جو قرآن کریم کے پیغام کو جانی اور مالی قربانی کے ذریعہ دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے پر کمر بستہ ہے۔اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خدا کی تو حید کو دنیا میں قائم کرنے کا بیڑا اٹھانے والے لوگ خواہ کتنے ہی تھوڑے اور کمزور کیوں نہ ہوں، بالآخر وہی فتح یاب ہوتے ہیں۔جماعت احمدیہ کی تاریخ اور اس کے عزائم اسی Phenomena کے مظہر ہیں۔گویا درمیانی عرصہ میں بعض دفعہ ہم پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا، ہمارے رستے میں مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیئے گئے، ہمیں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا اور ایذا رسانی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاتی رہی لیکن بایں ہمہ احمدیت کا قافلہ مخالفت کی آندھیوں اور طوفانوں میں سے زندہ و سلامت گزر کر ترقی کی نئی سے نئی منزلوں سے ہمکنار ہوتا رہا۔اس لئے یہ ہمار ا یقین اور ایمان ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ دین اسلام کو دنیا پر غالب کرنے کی کوششیں رنگ لائیں گی اور اللہ تعالیٰ اس کے شیر میں شمرات عطا فرمائے گا۔مطبوعه روز نامه افضل 19 اکتوبر 1983ء) 548