تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 547 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 547

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خلاصہ خطاب فرمودہ 18 ستمبر 1983ء جماعت احمدیہ کے ذریعہ دین اسلام کو غالب کرنے کی کوششیں رنگ لائیں گی خطاب فرمودہ 18 ستمبر 1983ء برموقع افتتاح مسجد فضل عمر منجی حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس موقع پر انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے غیر مسلم شرفاء کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا:۔جماعت احمدیہ بچی کے لئے یہ بڑا بابرکت موقع ہے۔تا ہم حضور نے اس خیال سے اتفاق نہیں فرمایا کہ دنیا داروں کی طرح فیتہ کاٹتے ہوئے یا سختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے مسجد کا افتتاح کیا جائے۔آپ نے فرمایا:۔مساجد اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے بنائی جاتی ہیں، ان کو نمائش کی جگہ نہیں بنانا چاہیے صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر بنائی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی خاطر جو گھر بنائے جاتے ہیں، ان کا دنیا دارانہ طریق پر افتتاح جائز نہیں۔کوئی بڑی شخصیت بھی مسجد کو برکت نہیں دیتی۔مسجد شخصیتوں کو برکت دیتی ہے۔لہذا اللہ تعالی کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ مسجد کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس مسجد کے دروازے ہر اس شخص کے لئے کھلے رہیں گے، جو خدائے واحد کی عبادت کرنا چاہتا ہے۔حضور نے فرمایا:۔بد قسمتی سے اسلام کو غلط سمجھا گیا ہے۔یہ جنگ و جدل اور جبر و اکراہ کامذہب نہیں ہے۔یہ تو آزادی ضمیر کا سب سے بڑا علم بردار ہے۔اسی لئے اسلام نے اپنے ماننے والوں کو یہ تعلیم دی ہے کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا احترام کیا جائے۔یہاں تک کہ قرآن کریم نے اسلام کے اشد ترین مخالفین یعنی یہودیوں کے معبدوں کا احترام کرنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔اگر اسلام اس قسم کی اعلیٰ رواداری کی تعلیم نہ دیتا تو عبادت گاہیں، گر جا گھر اور معبد منہدم ہو جاتے۔یہ قرآن کریم کا کمال ہے کہ اس نے نہ صرف مساجد کا احترام سکھایا ہے بلکہ دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کی عزت و تکریم کی تعلیم دی ہے“۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے موجودہ زمانہ میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو اسلام کے احیائے نو کے لئے بھیجا ہے۔آپ نے یہ دعوی کیا کہ میں مسیح موعود اور مہدی معہود ہوں اور اسلام کو دوبارہ 547