تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 846
پیغام بر موقع آل کیرالہ احمد یہ مسلم کا نفرنس تحریک جدید - ایک الہی تحریک والی اس عظیم مہم کے لئے اپنے آپ کو اور اپنے بیوی بچوں کو تیار کریں۔تقویٰ کی راہ پر قدم ماریں۔دنیا اور اس کی لذتوں پر فریفتہ مت ہوں کہ وہ خدا سے جدا کرتی ہیں۔اپنے خالق و مالک سے اپنے پیوند کو مضبوط کریں۔خدا کے لئے تھی کی زندگی کو اختیار کریں کہ وہ درد، جس سے خدا راضی ہو ، اس لذت سے بہتر ہے، جس سے خدا ناراض ہو جائے۔اور شکست، جس سے خدا خوش ہو جائے ، اس فتح سے بہتر ہے، جو غضب الہی کی موجب ہو۔اپنے دلوں، اپنے ذہنوں، اپنی آنکھوں اور اپنے کانوں کو پاک کر کے اپنے خدا کے حضور جھکیں اور اس سے مدد مانگیں کہ وہ آپ کو اس ذمہ داری کو پورا کرنے اور اس فرض کو ادا کرنے کی ہمت بخشے، جو اس نے آپ کے سپرد کیا ہے۔دنیا کو مصائب اور آلام سے نجات دلانے اور امن اور سلامتی کی راہ پر چلانے کا یہ عظیم بوجھ اٹھانا، ہمارے بس کی بات نہیں۔یہ کام ہماری طاقت سے بڑھ کر اور یہ ذمہ داری ہماری ہمت سے نہیں زیادہ ہے۔پس اپنے خدا کے حضور جھکیں کہ وہی ہے، جو تمام طاقتوں اور تمام قوتوں کا سر چشمہ ہے۔اور وہی ہے، جو ہماری کوششوں اور قربانیوں میں برکت ڈال سکتا ہے۔اپنی راتوں کو زندہ کریں اور اپنی آنکھوں کے پانی سے اپنی سجدہ گاہوں کو تر کر دیں۔اور بے چین دل اور مضطرب روح کے ساتھ اپنے قادر و توانا خدا کے حضور عرض کریں کہ اے ارحم الراحمین! آج دنیا تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے اور ایک ہولناک مستقبل تیری مخلوق کے انتظار میں ہے۔اے ہماے آقا! اور اے ہمارے مالک !! تو نے دنیا کو اس تباہی سے بچانے کا عظیم کام ہمارے سپرد کیا ہے اور ہمارے دلوں میں یہ تڑپ پیدا کی ہے کہ ہمارے بھائی تباہی اور بربادی کی طرف لے جانے والے اس راستہ کو چھوڑ کر امن اور سلامتی کی راہ پر قدم ماریں۔تو اے ہمارے رحمن اور رحیم خدا! ہمیں اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی توفیق بھی عطا فرما۔اے جی و قیوم خدا! ہماری عاجزانہ دعائیں سن اور ہمیں وہ قوت دکھا کہ دنیا ایک اور رنگ میں آجائے۔اور مصائب اور آلام اور تکالیف کے بادل چھٹ جائیں اور تمام انسانیت سلامتی اور امن کے شہزادہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔اے ہمارے قادر خدا! ہمیں یہ تبدیلی دنیا میں دیکھا اور ہماری دعائیں قبول کر کہ ہر طاقت اور قوت تجھ ہی کو ہے۔والسلام خاکسار ( وشخط) مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روز نامه الفضل یکم مارچ 1984ء، نیشکر هفت روزه بدر قادیان 9 فروری 1984 صفحه 5 846