تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 920 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 920

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک (26,000) تک پہنچا دیئے گئے۔لیکن وصولی میں ابھی انگلستان کچھ پیچھے ہے۔اور وصولی اکتیس اکتوبر تک وصولی اکیس ہزار پاؤنڈ (21,000) تک پہنچی ہے۔یعنی بیاسی فیصد (820) تو یہ بہت معمولی سا فرق ہے۔معلوم ہوتا ہے، عدم توجہ کی وجہ سے یا غالباً یوروپین مشنز کی تحریک ہے، اس کے نتیجہ میں شاید کچھ غفلت ہوگئی ہو۔مگر میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ ذراسی کوشش سے ہی چند دن کے اندر یہ کی بھی پوری ہوسکتی ہے۔پاکستان کا جو مجموعی وعدہ ہے، اس کے مقابل پر بھی وصولی میں کچھ کمی ہے۔لیکن گزشتہ سال کے مطابق اگر ہم جائزہ لیں تو معلوم یہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں عموماً اکتوبر میں جو فصلیں آتی ہیں، ان پر ادا ئیگی ہوتی ہے۔اس لئے چند دن پاکستان کی جماعتیں تاخیر سے ادائیگی کرتی ہیں۔کیونکہ اکثر زمیندار جماعتیں ہیں۔چنانچہ گزشتہ سال اکتوبر تک اکیس لاکھ ، پچاس ہزار (21,50,000 ) کی وصولی تھی لیکن سال کے آخر تک تمہیں لاکھ، گیارہ ہزار (30,11,000) تک پہنچ گئی۔اس سے توقع رکھتے ہوئے میں امید رکھتا ہوں کہ اب انشاء اللہ پاکستان کا وعدہ اپنے نہ صرف معیار کو پہنچے گا بلکہ آئندہ سال انشاء اللہ اور بھی آگے بڑھ جائے گا۔بیرون پاکستان اور پاکستان کی جماعتوں کے موازنہ کے لئے چند چارٹس تیار کروائے گئے ہیں، وہ میں آپ کو سنانا چاہتا ہوں۔پاکستان کا جہاں تک تعلق ہے، سال 49 میں اڑ میں ہزار، ایک سو بیاسی (38,182) وعده کنندگان نے حصہ لیا اور تمیں لاکھ بجٹ تھا۔اکتوبر تک وصولی اکیس لاکھ ، پچاس ہزار روپے (21,50,000) تھی۔لیکن سال کے اختتام کے بعد چند دن کے اندر اندر کل وصولی تمہیں لاکھ، گیارہ ہزار دوسو تنیس روپے (30,11,233) تک پہنچ چکی تھی۔اور سال رواں جو گزررہا ہے، اس میں وعده کنندگان ہی انتالیس ہزار، نوسو، آٹھ (39,908) تک پہنچ گئے۔یعنی خدا تعالیٰ کے فضل سے سترہ سو چھیں (1726) وعدہ کنندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔یہ وعدہ کنندہ گان کا اضافہ زیادہ تر دفتر سوم میں ہے۔اور دفتر سوم میں خصوصی کوشش چونکہ لجنہ اماءاللہ کے سپرد ہے، اس لئے اس کا سہرا ایک حد تک لجنہ اماء اللہ کے سر پر بھی بنتا ہے۔اللہ تعالی خواتین کو جزا دے۔ان کے سپر د جب بھی جماعت کی طرف سے کوئی کام کیا جاتا ہے تو وہ نہایت ہی مستعدی سے اسے سرانجام دیتی ہیں۔اور تمام دنیا کی عورتوں کا یہ اعتراض کہ ایک مسلمان عورت پردہ میں بٹھا کر لکھی بنادی گئی ہے، یہ جھوٹا ثابت ہو جاتا ہے۔کیونکہ جہاں تک جماعت کی تاریخ کا تعلق ہے، سب سے زیادہ کام کرنے والی پردہ دار عورت ہے۔اور تمام نیک تحریکات میں سب باتوں میں آگے بڑھنے والی خدا تعالیٰ کے فضل سے پردہ دار عورت ہے۔بلکہ مردوں کے لئے کام کرنے والی بھی ، جوتحریکات مردوں سے تعلق رکھتی ہیں، اگر 920