تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 919 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 919

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26اکتوبر 1984ء دنیا میں کثرت سے جماعتوں کا پھیل جانا، دفتر اول کی قربانی کی برکت ہے وو خطبہ جمعہ فرمود 1260اکتوبر 1984ء۔۔۔۔۔یہ جمعہ اس سال کے اکتوبر کا آخری جمعہ ہے۔اور حسب روایت اس جمعہ میں، جو اکتوبر کا آخری جمعہ ہوتا ہے، عموماً تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔اور اگر کسی وجہ سے اس جمعہ میں نہ ہو سکے تو پھر نومبر کے پہلے جمعہ میں یہ اعلان کیا جاتا ہے۔وو نا۔بہر حال یہ جمعہ چونکہ مجلس تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کا جمعہ ہے، اس لئے میں آج مجلس تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اور اس ضمن میں سب سے پہلی خوشخبری جماعت کو یہ دینی چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال نئے سال کے آغاز کے وقت میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ چونکہ پچاس سال تحریک جدید کو پورے ہو رہے ہیں اور آئندہ سال جب اعلان ہو رہا ہوگا آغاز کا تو اس وقت اکاون واں سال شروع ہو چکا ہو گا۔اور چونکہ یہ ایک جماعت کی تاریخ میں ایک Landmark ہے، ایک خاص نشان منزل ہے، اس لیے پہلے تو وعدے پچاس سال تک لاکھوں میں ہوتے رہے، اب میری خواہش ہے کہ آئندہ سال ہم کروڑ تک پہنچ جائیں اور آئندہ پھر کروڑوں میں باتیں ہوں۔یہاں تک کہ صدی کے آخر پر جا کر تحریک جدید کا بجٹ اربوں میں پہنچ چکا ہو۔الحمد للہ خدا تعالیٰ نے احسان فرمایا اور نا مساعد حالات کے باوجود اور باوجود اس کے کہ دوسری بہت سی تحریکات بھی تھیں اور بہت اقتصادی بوجھ بھی تھا جماعت پر ، اب تک اس سال کے وعدے، جو گزشتہ سال گزرا ہے، ایک کروڑ، تین لاکھ، انتہبر ہزار (1,03,69,000) تک پہنچ چکے ہیں۔اور جماعت پاکستان نے بھی اس معاملہ میں غیر معمولی قربانی کا اظہار کیا ہے اور باہر کی جماعتوں نے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں اضافہ کے ساتھ وعدے پیش کئے۔پاکستان کے اضافے بیرونی دنیا کے اضافوں سے نسبت کے لحاظ سے زیادہ آگے ہیں۔جہاں تک انگلستان کا تعلق ہے، جماعت انگلستان کے گزشتہ سے قبل سال کے وعدے بائیس ہزار پاؤنڈ (22,000 تھے۔اور گزشتہ سال یعنی جواب ختم ہو رہا ہے، اس میں یہ وعدے بڑھا کر چھبیس ہزار 919