تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 915 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 915

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء گئی ہے۔اور اب ایک نیا ملک بھی جماعت احمدیہ کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔پہلے بھی اس میں تبلیغ ہو کے کچھ احمدی ہوئے تھے۔لیکن باقاعدہ جماعت کا قیام اب ہوا ہے۔اور روانڈا کے علاقے کے چیف نے جس جگہ بیعتیں ہوئی ہیں، چارا یکڑ زمین وقف کی ہے۔جو ایک نہایت ہی خوبصورت پہاڑی پر اونچی جگہ پر واقع ہے اور باوجود شدید مخالفت کے اور سازشوں کے وہ اپنی بات پر قائم رہا ہے۔اور اس نے قطعاً کوئی تر در نہیں کیا ، یہ تحفہ جماعت کو پیش کرنے میں۔اللہ تعالیٰ اس کو بھی جزاء دے۔سیرالیون میں سیکنڈری سکول لیوٹن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، جس کے اللہ تعالیٰ نے ڈیڑھ لاکھ لیون کا تو فورا ہی انتظام فرما دیا یعنی ستر ہزار پونڈ کا اور بقیہ جماعت اپنی طرف سے کوشش کر کے مزید کٹھا کرلے گی ، انشاء اللہ۔فری ٹاون میں مسجد اور دفتر کی عمارت کا کام شروع ہو گیا ہے اور پندرہ روزہ رپورٹ جو آتی ہے، اس میں 35 بیعتوں کا ذکر ہے۔سیرالیون کے لحاظ سے یہ بھی بہت تھوڑی ہیں۔ان کو مزید توجہ کرنی چاہیے۔مگر گزشتہ کے مقابل پر اگر نظر ڈالیں تو بہت خدا کا فضل ہے۔ہر جگہ سے بالعموم الا ماشاء اللہ اکثر ملکوں سے رحجان تیزی کی طرف دکھائی دے رہا ہے۔خانا میں چندہ کی رپورٹ جو انہوں نے بھیجی ہے، وہ تو یہ ہے کہ لجنہ کے اجتماع میں 36 ہزار، خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں 40 ہزار اور وا کی ریجنل کانفرنس کے موقع پر 5 لاکھ اور ٹیما کی ریجنل کانفرنس کے موقع پر 2 لاکھ 70 ہزارسیڈیز اکٹھی ہو ئیں۔اور وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ اگر چہ اقتصادی لحاظ سے بہت ہی گری ہوئی حالت ہے، خانا کی۔لیکن چندوں کے لحاظ سے گرنے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔جس کا مطلب ہے کہ جماعت میں اخلاص بڑا ترقی پر ہے۔تو یہ جو چندوں کا ذکر یہاں کیا گیا ہے، دراصل یہ اخلاص کے پیمانے کے طور پر کہ شدید گرتی ہوئی اقتصادی حالت میں جہاں فاقے پڑا رہے ہوں بلکہ فاقوں سے لوگ مررہے ہوں، وہاں احباب جماعت چندوں میں اضافے کر رہے ہوں، یہ حیرت انگیز نشان ہے ، خدا کے فضل کا کہ اخلاص میں کمی آنے کی بجائے ترقی ہو رہی ہے۔اور جہاں تک بیعتوں کا تعلق ہے، ان کی سو، ڈیڑھ سو بیعتیں ماہانہ کی اطلاعیں آتی ہیں۔لیکن ان کے لحاظ سے بہت کم ہے۔سابقہ کے مقابل پر وہ خوش ہیں اور اس میں وہ حق بجانب ہیں کہ پہلے سے رفتار تیز ہے۔لیکن غانا جیسے ملک میں جہاں جماعت کا غیر معمولی اثر ورسوخ ہے، وہاں رفتار زیادہ تیز ہو جانی چاہیے۔بلکہ بیسیوں گنا سے زیادہ تیز ہونی چاہئے۔بہر حال یہ خوشکن خبر ہے۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات میں تبلیغ کی راہیں وسیع کر دی ہیں۔اور جب سے پاکستان سے احمدیوں پر مظالم کی خبریں آنی 915