تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 881
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء گے۔بہر حال جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، ہم نے تو وہی کرنا ہے، جس کی خاطر خدا نے ہمیں پیدا فرمایا ہے اور ہمیشہ یہی کرتے چلے آئے ہیں۔ہمارے کام تو رکنے نہیں ہیں اور جتنی بڑی روکیں دشمن ڈالتا چلا جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ یہی دیکھا ہے کہ خدا کا فضل اتنا ہی زیادہ قوت پیدا کرتا چلا جارہا ہے۔ہماری روش میں اور پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ ہم آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔اس لئے ان بادلوں سے ڈریں ت مصلح موعودؓ نے بہت ہی خوب فرمایا تھا کہ تم دیکھو گے کہ انہی میں سے قطرات محبت ٹپکیں گے بادل آفات و مصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو ( کلام محمود صفحه 154) اس لئے بجلیاں ہیں تو کسی اور کے لئے ہوں گی، ہمارے لئے تو رحمت کی بارشیں ہی ہیں۔اس لئے ہرگز کوئی خوف نہیں کرنا اور پہلے سے زیادہ ہمت اور توکل کے ساتھ خدا کی راہ میں آگے قدم بڑھانا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر ہمیشہ پورا ہوتا رہے گا اور ایک دن ایسا نہیں آئے گا، اس شعر کی راہ میں کوئی دن کھڑا ہو سکے۔ایک رات ایسی نہیں آسکتی ، جو اس شعر کے مضمون پر اندھیرا ڈال سکے۔لوائے ما پنہ ہر سعید خواهد بود ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد ( در شین فارسی صفحه 195) کہ یہ ہمارا جھنڈا ہوگا، جو ہر سعید فطرت کے لئے پناہ کا موجب بننے والا ہے۔اور کوئی جھنڈا نہیں ہے، دنیا میں۔نہ امریکہ کا جھنڈا، نہ روس کا جھنڈا ، نہ چین کا جھنڈا، نہ جاپان کا جھنڈا۔اگر سعید فطر توں کو کسی جھنڈے کے نیچے پناہ ملنی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جھنڈے کے نیچے پناہ ملنی ہے۔جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہے۔آپ ہی کی غلامی میں دوبارہ کھڑا کیا گیا ہے۔لوائے ما پنہ ہر سعید خواهد بود ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد ہمارا نمایاں نشان تو یہ ہے کہ فتح نمایاں کی آواز جب اٹھے گی ، ہماری سمت سے اٹھے گی۔یہ اعلان بلند ہوگا، یہ نعرہ بلند ہو گا کہ نمایاں فتح نصیب ہوئی تو یاد رکھنا ہمیشہ ہماری سمت سے یہ آواز اٹھے گی۔کسی اور سمت سے کسی کو یہ آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ملے گی۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 253 تا 267) 881