تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 875 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 875

تحریک جدید- ایک الہی تحریک اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 18 مئی 1984ء لوائے ما پنه هر سعید خواهد بود خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مئی 1984ء اس لئے مبارک ہو آپ کو کہ ان کے ارادے بہت بد ہیں کیونکہ خدا کے ارادے بہت ہی نیک ہیں۔ہمارے حق میں ہر بد ارادے کو توڑ دیا جائے گا اور الٹ نتیجے پیدا کئے جائیں گے۔لیکن ایک یہ پیدا بات بھی ہے کہ جب خدا کی تقدیر کی ہوا چلتی ہے تو ہماری تقدیروں کو بھی تو اس کی سمت میں چلنا چاہئے۔اسی طرف قدم اٹھانے چاہئے۔یہ تو نہیں ہوا کرتا کہ خوش گوار ہوائیں چلیں تو کشتی والے اپنے بادبان لپیٹ لیں۔وہ تو کھول دیتے ہیں بادبانوں کو اور اسی کا نام تدبیر ہے۔خدا کی تقدیر کے رخ پر قوموں کو تدبیر اختیار کرنی چاہئے۔اس وقت تو بعض اوقات چیو بھی لہرانے لگتے ہیں ساتھ کہ پھر کبھی ایسی اچھی ہوا ملے کہ نہ ملے۔اس لئے اپنے دست بازو کی کوشش کو بھی ساتھ شامل کر لو۔آج وہی وقت ہے، جماعت پر۔اس لئے ہر تدبیر کے مقابل پر ہم بھی ایک خدا کی تقدیر کے تابع ہیں۔اس کی ہواؤں کے رخ پر چلنے والی تدبیر کو ظاہر کریں گے اور یہی جماعت کا ہمیشہ سے طریق رہا ہے اور یہی انشاء اللہ تعالیٰ ہو کر رہے گا۔چنانچہ اس ضمن میں، میں ایک سات نکات کا پروگرام آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔عبادت کو روکنے کی انہوں نے کوشش کی ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔تمام دنیا میں ہر احمدی اپنی عبادت کے معیار کو بلند کر دے۔یعنی اپنے عجز کو، بجز کے معیار کو ایسا بلند کرے کہ خدا کے حضور اور زیادہ جھک جائے ، اس کی روح سجدہ ریز رہے، خدا کے حضور۔اور وہ اپنی زندگی کو عبادت میں ملا جلا دے۔ایسے گویا کہ اس کی زندگی عبادت بن گئی ہو۔عبادت والوں کو خدا کبھی ضائع نہیں کیا کرتا اور عبادت سے روکنے والوں کو خدا نے کبھی پنپنے نہیں دیا۔سب سے زیادہ قوی ہتھیار عبادت ہے، ایک روحانی جماعت کے ہاتھ میں۔یہ دعائیں وغیرہ، یہ سب عبادت کا حصہ ہیں۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ ہم عبادت سے روکیں گے تو ہم عبادت میں پہلے سے بڑھ جائیں گے۔یہی جواب ہونا چاہیے۔مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کی سی آئی ڈی پھر رہی ہے۔ہر جگہ ہر جگہ لوگ ٹوئیں لیتے پھر رہے ہیں کہ ان کا رد عمل کیا ہے؟ کہ ہمارا رد عمل تو وہی ہوگا، جو الہی جماعتوں کا ہوا کرتا ہے۔جس سمت میں تم روکیں ڈالو گے، اس سمت کے مخالف ہمارا رد عمل ہوگا۔اللہ 875