تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 874 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 874

پیغام فرموده تیم مئی 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک طریق ہے، جس سے کرامتیں صادر ہوتی ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں اور فرشتے مدد کے لئے اترتے ہیں۔مگر یہ ایک دن کا کام نہیں۔ترقی کروہ ترقی کرو۔اس دھوبی سے سبق سیکھو، جو کپڑوں کو اول بھٹی میں جوش دیتا ہے اور دیے جاتا ہے۔یہاں تک کہ آخر آگ کی تاثیریں تمام میل اور چرک کو کپڑوں سے علیحدہ کر دیتی ہے۔تب صبح اٹھتا ہے اور پانی پر پہنچتا ہے اور پانی میں کپڑوں کو تر کرتا ہے اور بار بار پھروں پر مارتا ہے۔تب وہ میل ، جو کپڑوں کے اندر تھی اور ان کا جزو بن گئی تھی ، کچھ آگ سے صدمات اٹھا کر اور کچھ پانی میں دھوبی کے بازو سے مارکھا کر یکدفعہ جدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔یہاں تک کہ کپڑے ایسے سفید ہو جاتے ہیں، جیسے ابتداء میں تھے۔یہی انسانی نفس کے سفید ہونے کی تدبیر ہے۔اور تمہاری ساری نجات اس سفیدی پر موقوف ہے۔یہی وہ بات ہے، جو قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكْهَا یعنی وہ نفس نجات پا گیا، جو طرح طرح کے میلوں اور چرکوں سے پاک کیا گیا۔۔۔دلوں کو پاک کریں اور اپنے انسانی رحم کو ترقی دیں اور دردمندوں کے ہمدرد نہیں۔زمین پر صلح پھیلائیں کہ اس سے ان کا دین پھیلے گا۔اور اس سے تعجب مت کریں کہ ایسا کیونکر ہوگا اے حق کے بھو کو اور پیاسو ! سن لو کہ یہ وہ دن ہیں، جن کا ابتداء سے وعدہ تھا۔خدا ان قصوں کو بہت لمبا نہیں کرے گا۔اور جس طرح تم دیکھتے ہو کہ جب ایک بلند مینار پر چراغ رکھا جائے تو دور دور تک اس کی روشنی پھیل جاتی ہے اور یا جب آسمان کے ایک طرف بجلی چمکتی ہے تو سب طرفیں ساتھ ہی روشن ہو جاتی ہیں، ایسا ہی ان دنوں میں ہو گا۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد 1۔5۔1363/1984 مطبوعه روزنامه الفضل 08 مئی 1984ء 874