تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 873
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام فرموده یکم مئی 1984ء جناح نے جس خدمت کے لئے آپ کو بلایا، آپ نے پورے خلوص کے ساتھ ان کی آواز پر لبیک کہا۔جب بھی وطن عزیز کو کوئی خطرہ پیش آیا، آپ صف اول کی قربانیاں کرنے والوں میں شامل رہے۔تاریخ پاکستان میں دوسرے محبان وطن کے دوش بدوش آپ کے نام بھی انمٹ سنہری حروف میں کندہ رہیں گے۔یا درکھیں ، آپ نے اپنی اس حیثیت کو ہمیشہ برقرار رکھنا ہے۔صف اول کی شہری کی یہی حقیقی تعریف ہے۔بلاشبہ وہی صف اول کا شہری ہوتا ہے، جو ابتلاؤں اور خطرات اور قربانیوں کے میدان میں صف اول کا محب وطن ثابت ہو۔اگر آپ اپنے اس امتیاز کی حفاظت کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو صف دوم یا صف سوم یا صف چہارم کا شہری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔دوسروں کے حقوق کے استحصال سے آپ کبھی صف اول کا شہری نہیں بن سکتے۔ہاں اہل وطن کی خاطر اپنے حقوق کی قربانی سے آپ بلا شبہ ہمیشہ صف اول کے شہریوں میں اپنے ممتاز مقام کو قائم رکھیں گے۔آخر پر میں اس مختصر پیغام کو حضرت اقدس مسیح موعود کے مقدس الفاظ پر ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور سلامتی ابد الآباد تک آپ پر نازل ہوتی رہیں:۔وو میں اس وقت اپنی جماعت کو، جو مجھے مسیح موعود مانتی ہے، خاص طور پر سمجھاتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ان ناپاک عادتوں سے پر ہیز کریں۔مجھے خدا نے جو مسیح موعود کر کے بھیجا ہے اور حضرت مسیح ابن مریم کا جامہ مجھے پہنا دیا ہے، اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ شر سے پر ہیز کرو اور نوع انسان کے ساتھ حق ہمدردی بجالاؤ۔اپنے دلوں کو بغضوں اور کینوں سے پاک کرو کہ اس عادت سے تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ گے۔کیا ہی گندہ اور نا پاک وہ مذہب ہے، جس میں انسان کی ہمدردی نہیں۔اور کیا ہی ناپاک وہ راہ ہے، جو نفسانی بغض کے کانٹوں سے بھرا ہے۔سو تم ، جو میرے ساتھ ہو، ایسے مت ہو۔تم سوچو کہ مذہب سے حاصل کیا ہے؟ کیا یہی کہ ہر وقت مردم آزادی تمہارا شیوہ ہو؟ نہیں۔بلکہ مذہب اس زندگی کے حاصل کرنے کے لئے ہے، جو خدا میں ہے۔اور وہ زندگی نہ کسی کو حاصل ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی۔بجز اس کے کہ خدائی صفات انسان کے اندر داخل ہو جائیں۔خدا کے لئے سب پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم ہو۔آؤ میں تمہیں ایک ایسی راہ سکھاتا ہوں، جس سے تمہارا نور تمام نوروں پر غالب رہے۔اور وہ یہ ہے کہ تم تمام سفلی کینوں اور حسدوں کو چھوڑ دو اور ہمدرد نوع انسان ہو جاؤ۔اور خدا میں کھوئے جاؤ اور اس کے ساتھ اعلیٰ درجہ کی صفائی حاصل کرو کہ یہی وہ 873