تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 863 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 863

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مارچ 1984ء پھر ان کو دینی علوم پر قدرت دینے کی کوشش کی جائے گی ، ان کو بھی سکھانا پڑے گا۔پھر جا کر ہمارے اچھے زبان دان تیار ہوں گے، جو اسلام کی خدمت کر سکیں۔یہ تو واقفین والا پہلو تھا۔دوسرا ہے، مالی ضروریات اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بھی بہت بڑھ رہی ہیں۔اور جہاں تک روزمرہ کی ضروریات کا تعلق ہے، انجمن کے باقاعدہ چندے اور تحریک جدید کے با قاعدہ چندے یہ ضرورت کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جارہے ہیں اور ان میں کسی غیر معمولی تحریک کی ضرورت نہیں پیش آتی۔سال میں ایک خطبہ انجمن کے چندوں سے متعلق دیا جاتا ہے، جماعت توقع سے آگے بڑھ کر خدا کے فضل سے قربانیاں کر رہی ہے۔لیکن ایک چندہ ایسا ہے، جس میں ابھی تک پیچھے ہے۔اور وہ ہے، صد سالہ جو بلی۔گزشتہ سال بھی میں نے توجہ دلائی تھی۔اس کے بعد اگرچہ پاکستان میں غیر معمولی طور پر چندے میں اضافہ ہوا ہے۔اور ایک سال میں چھپن لاکھ روپیہ وصول ہوا ہے، صد سالہ جو بلی کا۔لیکن ابھی تک بیرونی جماعتیں بھی اور پاکستان بھی بہت پیچھے رہ گیا ہے، وقت سے مختصر کوائف میں آپ کو بتا تا ہوں۔اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کہتا چندہ ابھی قابل وصول پڑا ہوا ہے۔اور جو کام کرنے والے ہیں، صد سالہ جوبلی کے، ان کی فہرست اگر آپ کے سامنے بیان کی جائے تو کئی خطبے چاہئیں۔ناممکن ہے کہ ایک خطبہ میں ان کاموں کو بیان کیا جا سکے، جو صد سالہ جو بلی نے 1989ء سے پہلے پہلے مکمل کرنے ہیں۔ان کی تفاصیل جب آپ کے سامنے رکھی جائیں تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ کتنا بڑا کام ہے، کتنا اس کا پھیلاؤ ہے اور اس کے لئے روپے کی فوری ضرورت ہے۔کیونکہ بہت سے کام ہیں۔مختلف ممالک میں مشنز کا قیام، مختلف زبانوں میں قرآن کریم کی اشاعت، مختلف زبانوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے تراجم اور مساجد کا قیام۔ایسے ایسے نئے ممالک ہیں، جہاں ایک بھی احمد می اس وقت نہیں ہے، وہاں نئی جماعت کو قائم کرنا، آدمی مہیا کرنا، اخراجات تو اس وقت سے شروع ہو چکے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اب ہمارا پیٹ بھر و۔اور جو چندہ کی رفتار ہے، وہ مقابلہ است ہے۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ باقی انجمنیں وصولی کا ایک باقاعدہ نظام رکھتی ہیں، ان کے انسپکٹر ز بھی ہیں، ان کے بڑے بڑے دفاتر ہیں یاد دہانیوں کے۔اور جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قربانی میں پیچھے نہیں رہتی۔یاد دہانی اور تذکیر ضروری ہے، جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔ہر انسان کا ایک معیار نہیں ہوتا۔اکثر انسان یاددہانی کے محتاج ہوتے ہیں۔تو صد سالہ جو بلی اپنے یاد دہانی کے نظام کو اتنا پھیلا سکتی نہیں ہے۔کیونکہ عارضی کام ہے نسبتا اور اگر اتنا بڑا سٹاف رکھا جائے تو بہت بڑا خرچ بڑھ جائے 863