تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 861
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطبه جمعه فرمودہ 30 مارچ 1984ء ہونی چاہئیں۔تا کہ اگر کوئی آرام سے بیٹھ کر دیکھنا چاہے مقرر کو، اس کی آواز بھی سنے ، اس کو دیکھے بھی تو وڈیو چلا دیا جائے اور وہ تسلی سے بیٹھ کر جس مضمون میں چاہے، کسی مقر کو بولتا سنے بھی اور دیکھ بھی لے۔آج کل اس کا رحجان بڑھ رہا ہے۔پھر یورپین ایسے ممالک ہیں، جن کی الگ الگ چھوٹی چھوٹی زبانیں ہیں لیکن بہت اہم ہیں، وہ ممالک اسلام کے لئے۔فن لینڈ ہے، چیکوسلواکیہ ہے، ان زبانوں میں آغاز ہی نہیں ہوا کام کا۔ان سب کو مرتب کرنے کے لئے ایک پوری وکالت کی ضرورت ہے۔اب ہمیں ایک اچھا واقف زندگی مل گیا ہے۔بڑے تجربہ کار لائبریرین ہیں ، جو اس فن کے بہت ماہر ہیں۔قاضی حبیب الدین صاحب لکھنوی نے بڑے شوق اور اخلاص کے ساتھ وقف کیا ہے اور اپنے آپ کو پیش کر دیا ہے اور ان کے سپر د میں نے یہ کام کیا ہے۔لیکن جب کام انہیں سمجھایا ( یہ تو میں نے صرف چند باتیں آپ کے سامنے رکھی ہیں) تو انہوں نے کہا کہ یہ اتنا کام ہے کہ اس کے لئے تو کمپیوٹر کی ضرورت پڑ جائے گی ، فوری۔یعنی کمپیوٹر کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے، جب آدمیوں کے بس سے بات نکل جاتی ہے۔تو ابھی تو انہیں سٹاف چاہئے، پہلے کچھ سٹاف مہیا ہو۔کام اپنے کسی نہج پر چند قدم چل پڑے پھر انشاء اللہ تعالٰی اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا تو کمپیوٹر بھی مہیا کرنے پڑیں گے، جماعت کو۔تو یہ چند مثالیں میں نے دی ہیں۔اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ واقفین کی کتنی شدید ضرورت ہے، جماعت احمدیہ کو۔اور وقت کے تقاضے ہیں کہ یہ ضرورت لازماً پوری کی جائے۔کیونکہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے فضلوں کی ہوا چلتی ہے، ایک موسم آجاتا ہے نشو ونما کا ، وہی وقت ہوتا ہے کام کا۔اگر ہم پیچھے رہ جائیں گے تو اس موسم کے پھلوں سے محروم رہ جائیں گے۔اتنا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ، جتنا یہ ابر بہار ہمارے لئے فوائد لے کر آیا ہے۔اس کثرت سے قوموں میں توجہ پیدا ہورہی ہے، جماعت احمدیہ کی طرف کہ ہر روز نئی نئی خبریں ایسی آتی ہیں، جس سے دل کھل اٹھتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔اور ساتھ ہی پھر وہ ذمہ داریوں کا بوجھ بھی آپڑتا ہے، پھر انسان فکرمند بھی ہو جاتا ہے، پھر دعا کی بھی توفیق ملتی ہے اور نئے نئے خدمت کرنے والے بھی اپنے آپ کو پیش کرتے چلے جارہے ہیں۔تو ایک عجیب دنیا ہے یہ جماعت احمدیہ کی، جس کی کہیں اور کوئی مثال نہیں ہے۔یہ ساری دنیا میں ایک الگ دنیا ہے۔حیرت انگیز خدا تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہورہی ہے۔اور جہاں سے کوئی توقع نہیں ہوتی، وہاں سے اطلاع آجاتی ہے کہ یہاں ایک نیا میدان کھل گیا ہے، اسلام کی خدمت کا۔مثلاً کوریا گیا ہماراوند ، آنریری ورکرز کا، رضا کاروں کا گیا اور ان 861