تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 858 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 858

خطبه جمعه فرمودہ 30 مارچ 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم رضا کارانہ کام کریں گی۔اور اگر ہمیں کہا جائے تو فوری طور پر استعفیٰ دے کر بھی آنے کے لئے تیار ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خواتین میں بھی جذبہ بہت ہی بڑھتا چلا جارہا ہے ،خدمت کا۔لیکن لڑکوں کے سکولوں کے لئے اور بہت سے ایسے کام زیر نظر ہیں، جن کے لئے اسی طرح ایسے اساتذہ کی ضرورت ہوگی، پروفیسرز کی ضرورت ہوگی ، جو دنیا میں اپنے کام کرنے کے بعد یہ محسوس کریں کہ اب کافی ہوگئی۔اب ہمیں بقیہ زندگی خدا تعالیٰ کی خاطر خالصہ وقف کر دینی چاہئے۔ایک وقت تک انسان کے لئے دنیا کمانا بھی ضروری ہے، انہی لوگوں کا پیسہ پھر سلسلہ کو بھی ملتا ہے اور پھر کئی طرح سے فائدے پہنچتے ہیں۔لیکن بہت سے ایسے طبقے ہیں، جن میں ایک عرصہ تک خدمت، دنیا کمانے کے بعد پھر اتنا پس انداز کر لیتے ہیں اور بعض دفعہ ان کو نئے ذرائع آمدمل جاتے ہیں۔بعض دفعہ فارغ ہو جاتے ہیں، بچوں سے اور جو پینشن ہے ، وہی کافی ہو جاتی ہے، بقیہ وقت کے لئے۔تو ایسے لوگ میرے پیش نظر ہیں، وہ بآسانی بقیہ وقت خالصہ اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں۔اور اب تک جنہوں نے کیا ہے، ان کا معیار خدا کے فضل سے بہت ہی بلند ہے۔پرائیوٹ سیکرٹری میں بھی کام بہت وسعت پذیر ہے۔اور بہت سے کاموں کا بوجھ واقفین نے اٹھایا ہوا ہے۔اور باوجود اس کے ایک دمری بھی سلسلہ سے وہ نہیں لے رہے۔کام وہ اتنا کرتے ہیں کہ بعض دفعہ وہ راتوں کو گھر کام لے جاتے ہیں اور وہاں جا کر بہت دیر تک گھروں پر بھی ان کو کام کرنا پڑتا ہے۔لیکن ان کا رد عمل یہ ہے، اس کام کے نتیجہ میں کہ بعض نے ہمیں کہا کہ واقعہ یہ ہے کہ ہمیں زندگی کا مزہ اب آیا ہے۔اور پہلے تو یوں لگتا تھا کہ کام سے فارغ ہو کر موت کا انتظار ہے۔اب ایک بالکل نئی زندگی ملی ہے، جو پہلی زندگی سے بہت بہتر ہے اور بہت زیادہ پر لطف ہے۔اسی طرح ہمارا ایک نیا شعبہ قائم ہوا ہے، اعداد و شمار اکٹھے کرنے کا۔سمعی و بصری شعبہ ہے، تحریک جدید میں۔تمام دنیا کے کوائف کو چارٹس کی صورت میں ڈھالنا۔اس میں مشتاق احمد صاحب شائق ہیں، مثلاً واقف زندگی، بہت ہی اچھا کام ہورہا ہے، ان سب شعبوں میں اور مزید ضرورت محسوس ہورہی ہے۔یعنی پہلے لگتا تھا کہ یہ سٹاف کافی ہو جائے گا ، اب جو کام پھیلا ہے تو اور بہت سے ماہرین کی ضرورت ہے، جو اپنے اپنے فن میں دین کی خدمت کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔امور عامہ کا کام بھی بہت بڑھ گیا۔فضل عمر ہسپتال امور عامہ کے ساتھ منسلک ہے۔اس میں بھی بہت سی نئی آسامیوں کے اضافے ہوئے ہیں۔بکثرت اور تعمیرات بھی نئی ہو رہی ہیں اور بہت زیادہ اس کی و 858