تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 857 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 857

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبه جمعه فرمودہ 30 مارچ 1984 ء واقفین زندگی کی ضرورت اور صد سالہ جو بلی فنڈ کی ادائیگی کی تلقین خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مارچ 1984ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ساتھ ساتھ جو روز وشب وسعت پذیر ہیں، جماعت احمدیہ کے کام بھی پھیلتے جاتے ہیں، کاموں کے تقاضے بھی بڑھ رہے ہیں اور ذمہ داریاں بھی پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور بڑھتی چلی جارہی ہیں۔یہ وسعتیں، جو کاموں میں اور ذمہ داریوں میں ہیں، مزید فضلوں کا تقاضا کرتی ہیں۔لیکن یہ ایک نہ ختم ہونے والی دوڑ ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل پھر کاموں کو بڑھا دیا کرتے ہیں، کم نہیں کیا کرتے۔اور ذمہ داریوں کو بھی پہلے سے زیادہ بلند کر دیتے ہیں اور ان میں وسعت پیدا کر دیتے ہیں۔بہر حال ہم اس آگے بڑھنے والی، ہمیشہ آگے بڑھنے والی دوڑ پر بہت راضی ہیں۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نہ فضل کرتے ہوئے تھکتا ہے، نہ ایسی جماعتوں کو تھکنے دیتا ہے، جو اس کے فضلوں کی وارث بنتی ہیں۔آج میں خاص طور پر اس نقطہ نگاہ سے دو امور کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔صدر انجمن میں بھی اور تحریک جدید میں بھی جس تیزی سے کام پھیل رہے ہیں، اس کا تقاضا یہ ہے کہ نئے نئے واقفین آگے آئیں۔جب گزشتہ سال میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد وقف کی تحریک کی تھی تو خدا تعالیٰ کے مل سے ایک بہت بڑی تعداد نے اپنے آپ کو پیش کیا۔اور یوں لگتا تھا کہ وہ ضرورت سے بڑھ جائے گی تعداد۔اور جب ان کو مختلف شعبوں میں لگایا گیا تو معلوم یہ ہوا کہ شعبے آنے والوں کی تعداد کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلنے لگے۔صدر انجمن میں ہی مثلاً اس سال تصنیف و اشاعت کا کام بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، ان کو نئے آدمی بھی دیے لیکن پھر بھی ابھی ضرورت پھیلتی چلی جارہی ہے۔تعلیم کا جو کام زیر نظر ہے، اس کے پیش نظر موجودہ اسٹاف کام نہیں کر سکتا، پورانہیں اتر سکتا اس کام پر۔اور چند مہینے کے اندر اندر ایسے واقفین کی ضرورت پڑے گی، جو تعلیم کے ماہرین ہوں۔جہاں تک مستورات کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ واقفات مل گئیں ہیں، جنہوں نے بچیوں کو تعلیم دینے کے سلسلہ میں اپنے نام پیش کئے ہیں۔اور پانچوں نے ساتھ یہ لکھا ہے کہ ہم خالصہ 857