تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 856
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون تحریک جدید - ایک الہی تحریک عمل سے اپنے آپ کو اچھا جانے کہ نفس خوش ہو۔ان سے بچنے کی تدبیر کرنی چاہئے کہ اعمال کا اجر ان سے باطل ہو جاتا ہے۔۔ریا اور عجب بڑی بیماریاں ہیں، ان سے بچنا چاہیے اور بچنے کے لئے تدابیر بھی کرنی چاہئیں اور دعا بھی کرنی چاہیے۔( ملفوظات جلد 6 صفحہ 336-335 عزیز و ا تم خوش قسمت ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنے مسیح کے لئے منتخب فرمایا۔آج اسلام کے غلبہ کی مہم کے لئے اس قادر مطلق نے تم کو چنا۔سو اپنے فرض کو پہچانو ، خدا کی نعمت کا شکر ادا کرو۔جس حبل اللہ کو تم نے تھاما ہے، اسے مضبوطی سے تھامے رکھو۔میں وہ دن سامنے دیکھ رہا ہوں، جب دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا، یعنی اسلام اور ایک ہی حکم ہوگا۔لا الہ الا الله محمد رسول الله جو آج اس غلبہ اسلام کے لئے سرگرداں ہیں ، عزت کا تاج ان کے سروں پر ہو گا۔ان کی نسلیں اس خدمت پر فخر کریں گی۔لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ نیکی میں قدم آگے بڑھاتے جاؤ اور کوئی ایسا عمل اور حرکت نہ کرو، جو اس مشن کو کمزور کرنے کا موجب ہو۔اسلام کے قلعہ کے سپاہی بنے ہو تو سینے تان کر آگے بڑھو۔اس نیک مقصد کے لئے جانیں نچھاور کرو کہ جو اس کے لئے موت کو قبول کرتا ہے، اللہ اسے نئی زندگی عطا کرتا ہے۔پس زندگی کے خواہاں بنو۔خدا تمہیں ابدی زندگی عطا کرے۔آمین۔یا رب العالمین۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 27 فروری 1984ء ) | 856