تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 851
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون جو آج اس غلبہ اسلام کے لئے سرگرداں ہیں، عزت کا تاج ان کے سروں پر ہوگا پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون منعقدہ 10 تا12 فروری 1984ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر مسیح پاک کے دامن سے وابستہ ہونے والو! اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے علم بردارو!! میرے پیارے احباب جماعت سیرالیون !!! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے اس اجتماع کو ہر جہت سے آپ کے لئے ، آپ کے ملک کے لئے بابرکت فرمائے۔جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کے لئے مسیح پاک علیہ السلام نے جو دعائیں کی ہیں ، وہ سب آپ کو پہنچیں۔جو احباب کسی مجبوری کی وجہ سے اس بار شامل نہیں ہو سکے، اللہ تعالیٰ انہیں ان کی نیتوں کے مطابق ثواب عطا فرمادے اور آئندہ سالوں میں انہیں اس اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمادے۔عزیزو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیعت کے وقت جن امور کی تاکید فرمایا کرتے تھے، ان میں سے ایک اطاعت ہے۔حضرت عبادہ بن صاحت روایت کرتے ہیں کہ :۔بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة في منشطنا ومكرهنا وعسرنا ويسرنا واثرة علينا ولا تنازع الدمراهله کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس امر پر بیعت کی کہ ہم سنیں گے اور اطاعت کریں گے۔خواہ وہ امر ہماری مرضی کے مطابق ہو یا خلاف۔خواہ تنگی ہو یا آسائش۔خواہ ہم پر دوسروں کو ترجیح دی جائے۔اور یہ کہ جن کے سپر د ہمارا معاملہ ہے، ان سے جھگڑا نہ کریں گے۔851