تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 845
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد شم پیغام بر موقع آل کیرالہ احمدیہ بر انسانیت کو بچانے کے لئے ہی خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے پیغام بر موقع آل کیرالہ احمدیہ مسلم کا نفرنس منعقدہ 13 تا 15 جنوری 1984ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ عزیز بھائیو اور بہنو! هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمدیہ کیرالہ اپنا سالانہ جلسہ مؤرخہ 13,14 اور 15 جنوری کو Kodyathur میں منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابر کت کرے۔اسے کیرالہ فضلوں سے میں اور تمام بھارت میں اشاعت اسلام کا ذریعہ بنائے۔اور شامل ہونے والوں کو اپنے نوازے۔اور انہیں یہ تو فیق عطا فرمائے کہ وہ جو کچھ اس جلسہ میں سیکھیں، اس پر عمل کر سکیں۔آمین گزشتہ سال مشرق بعید کے دورہ سے واپسی پر سری لنکا میں بھارت کی جماعت ہائے احمدیہ کے احباب اور نمائندگان سے ملنے اور ان کے حالات معلوم کرنے اور تبلیغ اسلام کے لئے نئی تجاویز سوچنے اور نئے منصوبے تیار کرنے کا موقع بھی ملا تھا۔اور اس موقع پر خدا تعالیٰ کی طرف سے سپرد کی گئی، اس عظیم ذمہ داری کو پورا کر نے لئے میں نے ہدایات بھی دی تھیں۔مجھے امید ہے کہ آپ اور بھارت کے دیگر احمدی دوست ان ہدایات پر عمل کرنے کے لئے کوشاں ہوں گے۔اور تبلیغ اسلام کے کام کو وسیع کرنے کے لئے مقدور بھر کوشش کر رہے ہوں گے۔حقیقت یہ ہے کہ آج دنیا کا ہر ملک اور ہر قوم ایک عظیم خطرے سے دوچار ہے اور ایک بھیانک تباہی اس کی منتظر ہے۔انسانیت کو اس عظیم خطرے اور تباہ کن انجام سے بچانے کے لئے ہی خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔پس آپ کے اس جلسہ کے موقع پر میں آپ کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اپنی اس ذمہ داری کا احساس کریں اور تمام دنیا کوتاہی سے بچا کر فلاح اور کامیابی اور امن اور سلامتی کی راہ پر لے جانے 845