تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 841
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا خدا کی تقدیر ہے کہ سرزمین افریقہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں خاص رول ادا کرے گی پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا منعقدہ 12 تا 14 جنوری 1984ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود گھانا کی سرزمین میں بسنے والے میرے پیارے بھائیو اور بہنو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عزیزم مکرم عبدالوہاب بن آدم امیر و مشنری انچارج گھانا نے مجھ سے آپ کے سالانہ جلسہ پر پیغام بھجوانے کے لئے کہا ہے۔اس جلسہ میں شامل ہونے والے اور گھانا کے ہر باشندے کو میرا محبت بھرا پر خلوص سلام پہنچے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اپنی رحمتوں اور فضلوں کے سایہ تلے رکھے۔وہ آسمانی آقا آپ کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس کا پیار آپ کو میسر ہو، اس کا قرب آپ کو نصیب ہو۔آمین یا رب العالمین آپ کا یہ جلسہ سالانہ ، اس جلسہ کا ظل ہے، جس کی بنیاد 1892ء میں مامور زمانہ نے قادیان میں رکھی۔اور اس جلسہ کی غرض حضور نے یہ بیان فرمائی:۔وو۔اس جلسہ سے مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر حاصل کر لیں کہ ان کے دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں۔اور ان کے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو۔اور وہ زہد اور تقویٰ اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت اور مواخات میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں۔اور انکسار اور تواضع اور راست بازی ان میں پیدا ہو۔اور دینی مہمات کے لئے سرگرمی اختیار کریں۔شہادت القرآن صفحہ 98، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 394) اس اقتباس کے ایک ایک لفظ پر غور کریں اور پھر محاسبہ کریں کہ کیا ہم جلسہ کی اغراض کو پورا کر رہے ہیں؟ کیا ہمارے دل آخرت کی طرف جھک گئے گئے ہیں؟ اور ہم دنیا کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں 841