تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 834
ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک لحاظ سے۔اگر ملک کے لحاظ سے منانی ہے تو سارے ملکوں میں منصوبہ بندی اپنی اپنی شروع ہو جانی چاہیے۔اگر علاقوں کے لحاظ سے منافی ہے تو پھر علاقے تجویز ہو جائیں کہ امریکہ کے ساتھ یہ ہے علاقہ - فلاں کے ساتھ یہ علاقہ ہے۔اور یہ directive معین ہو جائے۔ان کے اپنے فیصلے پر نہ چھوڑیں، اس بات کو۔اور اگر ان کا مشورہ لینا ہے تو پہلے مشورہ لے لیں ،directive دینے سے پہلے۔مگر بہر حال یہ اس کو موجودہ شکل میں ایک کچی شکل میں پیش کرنا مناسب نہیں ہے۔دوسرا حصہ ہے، جو بلی کس طرح منائی جائے ؟ اس میں کیا کیا main features ہوں گے؟ وہ حصہ جہاں تک مجھے یاد ہے، میں بھی چونکہ پلاننگ کمیشن کا ممبر تھا، یہ غالباً طے ہو چکا ہے، پہلے ہی۔لیکن ضروری نہیں ہوگا کہ بعینہ اسی طرح ہر ملک کے حالات اجازت دیں۔ہو سکتا ہے کچھ مقامی ترمیمیں کرنی پڑیں۔اور وقت تھوڑا رہ گیا ہے، اس لئے جلد از جلد یہ بھی کروانا چاہیے۔یعنی اطلاع مل جانی چاہیے۔اس کے اوپر comments معلوم کر لینے چاہیں۔ممالک کے ابھی comments نہیں آئے کسی قسم کے بھی۔ایک حصہ یہ ہے کہ بعض لوگ جلسہ سالانہ پر آتے ہیں بڑی کوشش سے اور ہر سال آ بھی نہیں سکتے۔تو جوبلی کے جلسے پر ان کو ابھی سے نوٹس دینا چاہیے۔اگر زیادہ سے زیادہ آدمیوں نے آنا ہے تو انہوں نے وہاں پیسے بچانے ہیں، جو بلی کے لئے۔اس لئے ابھی ساری جماعتوں میں مشتہر ہو جانا چاہیے کہ فلاں سال جو بلی کا ہے اور یہ اس طرح پھیلا ہوا ہوگا پروگرام۔اس کا مرکزی حصہ اتنا ہو گا۔ان کو پتہ تو ہو کتنی چھٹیاں لینی ہیں؟ کتنے اخراجات کی ضرورت ہوگی؟ اور ابھی سے وہ تیاری شروع کریں گے تو آسکیں گے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جو بلی کے جلسے سے ایک، دو سال کے جلسوں میں ہمیں رونق کی قربانی بھی کرنی پڑے، بیرونی دنیا کے لحاظ سے۔مگر یہ بھی کہنا چاہیے کہ ابھی سے project کرنا شروع کریں۔اور معلوم کرنا شروع کریں کہ انداز ا کتنے آدمی ارادہ رکھتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے، کس کو تو فیق ملتی ہے ؟ کون زندہ رہتا ہے؟ جو بھی شکل بنے مگر ارادے کا اس وقت تو فیصلہ ہو سکتا ہے، بہر حال۔زیادہ سے زیادہ تعداد کے متعلق ہمیں علم ہو جائے تاکہ اس کے لئے یہاں تیاری کرنی ہے۔یہاں اتنے گیسٹ ہاؤس بنے ہیں، لکھوکھا روپیہ خرچ ہورہا ہے۔ہر سال اس کے باوجود جب ہم جگہ دیکھتے ہیں تو اتنی تھوڑی ہے کہ بمشکل ڈھائی سو آدمیوں کے لئے یہاں گیسٹ ہاؤسز میں جگہ ہے۔اور اگر دو ہزار کا اندازہ لگایا جائے ، جو بلی کے لئے بیرونی مہمانوں کا تو اس کے لئے بہت بڑا بلڈنگ پروگرام بھی ہم نے بنانا ہے۔اس لئے بہت لیٹ ہو گئے ہیں۔ان کا بہت جلدی جلدی exchange of views ہونا چاہیے۔تو صد سالہ احمد یہ جو بلی کا جو یکشن ہے، وکیل صاحب ہیں یہاں۔ان کو یہ ہمارے سیکرٹری صاحب صد سالہ احمد یہ جوبلی کے طور پر آپ 834