تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 833
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء are writing, because I have received some positive complaints from certain Mukhlis Arabs like Hussain Qazaq, he was almost sent into Jail by some ulema innocently"۔وو تمام قوانین جتنے بھی ہیں، سب جماعتوں کو جانے چاہئیں۔ہر قسم کے جو financial issues ہیں، قواعد کیا ہیں؟ اختیارات کیا ہیں؟ فرائض کیا ہیں؟ اور مجلس عاملہ کے اختیارات کیا ہیں ؟ امیر کے کیا ہیں؟ کس حد تک وہ deviate کر سکتا ہے؟ کس معاملہ میں؟ بہت تفصیل کے ساتھ سارا چھپوائیں اور نمونہ مرکزی فارم کا چھپوا دیں اور وہ ساری دنیا کی جماعتوں کو بھجوائیں پھر۔پھر انشاء اللہ تعالی discrepancies ختم ہو جائیں گی۔misunderstanding اور confusion ختم ہو جائیں گی۔نویس تجویز: صد سالہ جوبلی منصوبہ اور فنڈ کے متعلق وو یہ جو حصہ ہے، اس کے متعلق میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔یہ جو شروع میں حضرت خلیفة المسیح الثالث نے سکیم پیش کی تھی۔اس کے اوپر باقاعدہ صد سالہ احمد یہ جو بلی پلاننگ کمیٹی بنائی گئی تھی۔اس نے پھر جو ابتدائی خاکہ تھاوہ حضرت خلیفة المسیح الثالث کے ذہن میں اس کو لو ظ ر کھتے ہوئے پھر تفصیلی غور بھی کئے۔ان میں ممالک میں جوبلی منانے سے متعلق بہت کچھ غور ہو چکے ہیں۔وہ کہاں ہیں؟ وہ حصے تو سامنے آنے ہیں، اس کے بغیر تو ساری محنت رائیگاں جائے گی۔جو پہلے کام ہو چکے ہیں، ایک تو اس کو فوٹوسٹیٹ کروا کے پہلے مجھے دکھا دیں، پھر اس کو فائنل کر کے وہ فوٹوسٹیٹ سارے ملکوں میں جانی چاہیے۔دوسرا حصہ یہ ہے کہ یہ جو باتیں بیان کی گئی ہیں، ان میں ایک چھوٹی سی contradiction پیدا ہو گئی ہے۔بعض ممالک بعض دوسرے ممالک میں جائیں گے، اور ہر ملک کا سنٹر۔اس کی دو شکلیں ہوں گی۔ایک تو یہ کہ بعض ممالک کو ملا کر ایک سنٹر بنایا جائے گا اور وہ وہاں جائیں۔ایک یہ ہے کہ ہر ملک میں صد سالہ احمد یہ جوبلی منائی جائے اور اس میں اردگرد سے لوگ شریک ہوں اور پھر مرکز میں بھی شریک ہوں۔سوال یہ ہے کہ اگر اس طرح ہم نے عمومی ہدایت یہ دے دی تو بڑا confusion سا ہو جائے گا۔یہ ممکن نہیں ہوگا لوگوں کے لئے کہ وہ دوسرے ملک میں بھی جائیں اور مرکز میں بھی آسکیں۔اور یا پھر جن کے لئے ممکن نہ ہوگا ، مرکز میں صرف وہی جاسکیں گے اور پھر اپنی جو بلی میں بھی شامل ہوں۔یہ کچھ طاقت سے بڑھ کر لوڈ نظر آتا ہے۔کیونکہ اور بھی بہت سے اخراجات ہونے ہیں، اس موقع پر۔اس لئے تحریک جدید کو پہلے تو یہ اصولی طور پر طے کر لینا چاہیے کہ باہر جو جو بلی منانی ہے، وہ ریجن وائز منانی ہے یا ملک کے 833