تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 831
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء United States میں اگر ہمیں صحیح channel کا علم ہو جائے ، کس طرح داخل ہونا ہے تو 39 ایک سے دوسرا رستہ نکلتا آئے گا۔بہت اہم ہے یہ معاملہ۔لائبریریوں میں لٹریچر رکھوانا“۔آپ پہلے تو یہ معلوم کریں کہ جاپان کو کیا ضرورت ہے، ٹھوس لٹریچر کی ؟ جب تک یہی نہ طے ہو جائے ، ہم بات کس طرح آگے بڑھا سکتے ہیں۔اس کے بعد پھر جلد سے جلد خرچ کر کے بھی کرنا پڑے تو کرنا چاہیے۔اس وقت تک جتنی رپورٹیں دیکھ رہا ہوں ، وہ یہی بات ہے، جو اس وقت یہ کہہ رہے ہیں۔اشتہار بازی ہے اور اشتہار کے بعد کچھ نہیں ہے، دینے کے لیے۔کیا کریں گے وہ آگے جا کر پھر۔کچھ ٹھوس چیز ضرور پیدا کرنی چاہیے۔جاپانی مزاج کے لحاظ سے آپ لوگ وہاں سے جا کے مشورہ کر کے آپس میں بھیجیں۔ہمارے نزدیک جاپان کو اپیل کرنے کے لیے جماعتی لٹریچر میں سے فلاں فلاں زیادہ مؤثر ثابت ہو گا۔کیا اقتصادی نظام سے متعلق اگر لٹریچر چاہیے، وہ کون سا مفید رہے گا ؟ اسلامی اصول کی فلاسفی تو خیر ہے ہی۔اس کے علاوہ میں کہہ رہا ہوں کہ انشاء اللہ کریں گے اور پھر جا کر یہ جائزہ بھی لیں، واپس جا کے کہ کون کون سے سکالرز اس کام میں اچھے ہیں اور اس پہ کتنے اخراجات آئیں گے؟“ میں نے تحریک سے پہلے بھی کہا تھا کہ ساری دنیا کی کتب کی جو ضرورت ہے، وہ پہلے معین " کریں۔اور یہی بات پہلے انہیں کہی جا چکی ہے کہ بعض کتابیں بعض مشنز کے سپرد کریں۔یعنی اس وجہ سے نہیں کہ یہ وقت سامنے تھی بلکہ اس وجہ سے کہ اکٹھا چھپوانے میں سہولت رہتی ہے۔اور distribute تو کرنی ہی ہے، سب جگہ۔ایک مشن ایک لاکھ کتاب اکٹھی شائع کرے وہ اور خرچ آئے گا، اگر سارے مشن پانچ پانچ ہزار کریں تو بہت مہنگی پڑے گی۔اس لئے وہ حساب، جائزہ لے کے تو سنٹرز قائم کر دیں، مختلف جگہوں کی کتابوں کی اشاعت کے۔اور ان کو معین آرڈر جایا کریں کہ تم نے یہ کتاب شائع کرنی ہے اور اس طرح distribute کرنی ہے۔تو اس میں ہم آپ کے ذمہ میں رکھ لیں گے، انشاء اللہ۔تو آپ مگر اس کی بہترین اشاعت کی گارنٹی underwrite کریں اس کو کہ ایسی اعلیٰ طباعت ہوگی اور یہ خرچ آئے گا۔وہ سب ہمیں تفصیل لکھیں۔پھر اس کو barter سسٹم سے تبادلے کروا دیا کریں گے، آپ کے انشاء اللہ۔یعنی امریکہ کو بھیجیں، یورپ کو بھیجیں، جرمنی کو بھیجیں، جاپان کو بھیجیں۔ان سے اس کے بدلے میں کتابیں لے لیا کریں۔وو آٹھویں تجویز : شعبہ مال اور چندہ جات کے متعلق خدا کا بڑا افضل ہے لیکن جو حصہ قابل توجہ ہے، اس کی طرف اب فکر کرنی چاہیے۔ہمارا آؤٹ کا انتظام اس معیار کا نہیں ہے، جس معیار کا بجٹ ہے۔اور ساری دنیا میں اس پر بہت زور دینے کی 831