تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 830 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 830

ارشادات فرموده 31 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہے۔ریویو کا اپنا ایک برتن ہے۔یہ تو آپ کو ضرور کہنا چاہیے اور آپ کا حق ہے، اس مطالبے کا کہ ریویو کا ! معیار اتقابلند کر دیا جائے ، اپنے دائرے میں کہ دنیا یہ کہے کہ ریویو جیسا ہم بھی نہیں۔لیکن ریویو اور چیز ہے۔ر اور ڈائجسٹ اور چیز ہے۔اسی لیے میں نے کہا تھا کہ مقامی رسالے جاری رکھیں۔جو اچھی چیزیں دوسری ہیں، وہ ان میں داخل کریں۔عمد امیں نے ایمان افروز واقعات یہاں سے نکلوا دیئے کیونکہ دنیا جب ریویو آف ریلجنز کے نام پر رسالہ دیکھتی ہے تو اس میں وہ اس قسم کے تبلیغی، ایمان افروز واقعات کی توقع ہی نہیں رکھتی۔وہ کہیں گے کیا بچپن والی، بچوں والی باتیں ہیں۔کہتے کچھ اور ہیں، کر کچھ اور رہے ہیں یہاں۔اس لیے نہ وہاں تھیں، حضرت مسیح موعود کے زمانے میں، اس قسم کی چیزیں۔اس کے لیے آپ کے مقامی رسالے ہیں۔نائیجیریا میں Guidance نکلتا ہے اور دوسرے رسالے۔ان میں بے شک جتنے مرضی ایمان افروز واقعات شائع کریں۔لیکن ریویو کا ایک کریکٹر ہے، اس کو نہیں بدلنا بالکل۔اس کریکٹر کے اندر رہتے ہوئے ، جتنا تنوع ممکن ہے، بے شک پیدا کردیں۔لیکن کریکٹر چھوڑ کر نہیں پیدا کرنا“۔"Do it yourself in America start collecting the comments of some scholars۔Send them and with a note of course, that we are sending you this magazine for the purpose of some comments from you۔So, get some comments and also organize some groups for interviews" وو ساتویں تجویز: تراجم قرآن کریم کے متعلق دیکھنا یہ چاہیے کہ ان زبانوں میں موجود بھی ہے کہ نہیں ایسی public، جو اس کو پڑھے۔چنانچہ نبی سے متعلق مجن زبان کے متعلق فیصلہ کرنے سے پہلے ہم نے فوری طور پر جائزہ لیا تھا کہ اخبار کوئی شائع ہو رہا ہے؟ کتنے لوگ ہیں، جو پڑھ سکتے ہیں؟ کتابوں کی پوزیشن کیا ہے؟ مارکیٹ market review یہ ضروری ہے۔آپ کی بات، بالکل درست تبشیر تحریک جدید کو policy matter کے طور پر پہلے یہ حصے معلوم کر لینے چاہیے۔صرف نام کا ایڈیشن تو نہیں ہم نے کرنا ، مقصد پورا کرنا ہے۔یہ بڑا اہم پوائنٹ ہے، لائبریریز والا بھی۔اس کو نوٹ کریں۔ہم نے لندن میں دیکھا، یہ مسر صالحہ بیگم جو ماہر ہیں، لائبریری کے کام کی ، انہوں نے کہا کہ میں نے Wandsworth کی صرف لائبریریوں کا جائزہ لیا تو کئی سو بنتی ہیں اور ان میں جماعت کا کوئی لٹریچر نہیں تھا۔جس علاقہ میں ہم ہیں اور جا کے دیکھا تو پتہ لگا کہ ان کی ضرورت ہے، ڈیمانڈ ہے، تو لاکھوں تو لائبریریاں ہیں۔830