تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 819
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء خواہ وہ دنیا میں کسی جگہ کا بھی آدمی ہو ، وہ سن کر احمدیت کا قائل ضرور ہو جاتا ہے ایک دفعہ کہ یہ ہیں، بچے لوگ۔اس نقطہ نگاہ سے اس کو بھی کرنا چاہیے translate“۔وو یہ تو کہ دیا ہے پہلے ہی، یہ ہی ہدایت پہلے ہی تحریک جدید کو دی جا چکی ہے۔اور میرا خیال ہے، وہ تیار کر رہے ہیں۔اور ایک چیز جو میں بتانا بھول گیا تھا، وہ سب سے اہم ہے یہ کہ جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے یہ پیش ہوا تھا یعنی گراموفون کی ایجاد کا معاملہ تو اس پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ نے ہماری خاطر ہی ایجاد کیا ہے۔اور میری ایک خواہش ہے کہ میں آواز بھرواؤں اور وہ دنیا کے کونے کونے میں، زمین کے کناروں تک وہ آواز پہنچے۔تو میں نے تحریک جدید کو کہا تھا کہ مجھے حضرت اقدس مسیح موعود کے ایسے اقتباسات نکال کے دیں ، جس کو میں خود بھروں تا کہ ایک قسم بحیثیت خلیفة المسیح بھی نمائندگی کروں۔مناسب ہوگی میں کروں؟"۔۔۔۔پھر اس کو دنیا کی ساری زبانوں میں translate کریں۔جن کا تلفظ میں صحیح ادا کرسکتا وو ہوں، میں خود اور دوسروں زبانوں میں مبلغ خود بھریں وہاں جا کر۔وو حضرت مسیح موعود کے اپنے الفاظ میں خدا کیا ہے؟ دین کیا ہے؟ میں نے کیا پایا؟ اور میں کیوں آیا ہوں؟ کیوں خدا نے مجھے بھیجا ہے؟ یہ پیغام تو کیسٹ کے ذریعہ ساری دنیا کی زبانوں میں مشتہر ہو جانا چاہیے، کیسٹ کے ذریعے۔اور اس کو ذرا priority دے تحریک جدید۔وو لازما ہاں جی، کیسٹ کے ساتھ ہر کیسٹ کا پمفلٹ چھپنا چاہیے اور بڑا خوبصورت سیٹ بنا کر پیش کیا جائے۔وو یہ تو اب Independent department بن گیا ہے۔اس کے لیے الگ وکالت بن گئی ہے۔اس لیے یہ ارتقاء ہوتے ہوتے یہاں تک پہنچ گیا کہ محسوس ہوا کہ پوری وکالت کی ضرورت ہے اور ان کے سپر داب یہ کام ہے کہ نہ صرف کیسٹ تیار کروا کے بھجوائیں بلکہ وہاں سے رد عمل بھی منگوائیں اور مشورے بھی منگوائیں کہ کون سی مفید ہے؟ کون سی نہیں مفید ہے؟ تا کہ آہستہ آہستہ، ڈھلتے وو ڈھلتے، چمکتے چمکتے، نہایت خوبصورت چیز آخر میں آکر پیدا ہو جائے ؟“ جائے؟“ جی ٹھیک ہے۔یہ جو ہمارے وکیل ہیں، اس شعبہ کے ایڈیشنل وکیل ہیں آپ یا نائب وکیل ہیں؟ انچارج شعبہ ہیں ابھی وکالت پوری نہیں بنائی ہاں جلسہ کے بعد انشا اللہ بنادیں گے۔یہ ہمارے محمود احمد صاحب صدر خدام الاحمدیہ کی ایک حیثیت یہ بھی ہے کہ اس شعبہ کے انچارج ہیں۔819