تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 804 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 804

ارشادات فرموده 31 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ان جگہوں سے۔اول تو احمدی کم ہی جاتے ہیں، وہاں لیکن ملتے کم ہیں۔اس ہم نے اس کے لئے کچھ ذرائع تجویز کئے ہیں۔مثلاً ایک تو یہ خوشخبری ہے کہ ایک school of languages اور Institute of translations اس کی بنیاد ڈالی جائے گی، انشاء اللہ عنقریب۔اس کے لئے عمارت کا نقشہ بن رہا ہے اور روپیہ اس کے لئے الگ موجود ہے، خدا کے فضل سے۔اس لئے خیال یہ ہے کہ اس میں دنیا کے بہترین زبان دان ، جو زبان سکھا سکتے ہوں، اسی ملک کے باشندے ہمارے بچوں کو وہ زبانیں سکھائیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر جب تک انگریز انگریزی سکھانے والا نہ ملے، صحیح معنوں میں وہ زبان نہیں سکھا سکتا۔دوسرے ہمارے جو پاکستان میں اور انڈیا میں سیکھے ہوئے ہیں، ان کو اپنا تلفظ ہی unlearn کرنے میں بڑا وقت لگ جاتا ہے اور جو بچپن کی عادتیں ہیں، ان کو مٹانا بہت مشکل کام ہے۔مجھے اپنا تجربہ ہے کہ نہایت گندی سکولنگ تھی، جس کی وجہ سے جب میں لندن گیا ہوں تو سب سے بڑی مصیبت یہ تھی کہ جو سیکھا ہوا تھا، جتنا بھی سیکھا ہوا تھا، اس کو تو بھلاؤں پہلے کسی طریقے سے۔تو جہاں بچپن سے ہی زبان ایسی سکھائی جاتی ہو، اس سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ایک دم انگلستان میں جا کر سیکھ لیں گے، یہ ہے غلط بات۔اس لئے جامعہ کو میں نے کہا ہے کہ نئی طرز پر کورسز تجویز کریں۔اور کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے اور شروع سے ہی بہترین زبانیں سکھانے کا انتظام کیا جائے۔ایک سے زائد زبانوں کا۔انگریزی کا بھی، عربی کا بھی۔اب عربی میں بھی بڑی سخت دقت ہے۔ہمارے پاس کوئی سکالرز نہیں ہیں، جو عربوں کی طرح شستگی کے ساتھ عربی بول سکیں۔تو توجہ تو کریں گے لیکن اس کے نتائج فور انہیں پیدا ہو سکتے۔فی الحال تو آپ کو گزارہ کرنا پڑے گا جو بھی شکل ہے، اسی میں“۔جہاں تک مشنرز کا تعلق ہے، اس کے متعلق مشورہ کیا گیا تھا، جماعت امریکہ سے۔وہاں مشنری انچارج کے ساتھ ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ ان ان جگہوں پر مشن ہونے چاہیں پہلے۔اور اس کے علاوہ بعض چھوٹے چھوٹے اور بھی مشن تجویز کئے تھے، جو زیر نظر ہیں۔مگر اس میں بڑی وجہ جماعت کی موجودگی تھی۔مثلاً ساؤتھ میں ہمارے سوائے ، نارتھ اور ساؤتھ ویسٹ میں سوائے لاس اینجلز کے کوئی ایسی sizable جماعت نہیں ہے کہ جہاں مشن ہاؤسز بنا دیے جائیں۔تو وہ اس کو سنبھال لے اور چلائے اور ان کی ضروریات پوری ہوں۔لیکن ڈیٹرائٹ میں خدا کے فضل سے بڑی جماعت ہے، شکاگو میں بڑی ہے، واشنگٹن میں ہے، نیو یارک میں ہے۔اب واشنگٹن میں ، لاس اینجلز میں ہے ، سان فرانسسکو میں ہے۔سان فرانسسکو کے لئے بھی غالباً کہہ دیا گیا ہے، وہ اس کے علاوہ ہوگا۔یہ جو 804