تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 803
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء متفرق معاملات کے متعلق نہایت اہم ہدایات ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء بر موقع مجلس شوری ممالک بیرون وو پہلی تجویز : سوممالک میں جماعتوں کے قیام کی سکیم دوسری تجویز : صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے تحت مراکز اور مساجد کا قیام یہ جو نئے ممالک میں مشن قائم کرنا ہیں، اس میں عملی وقت سب سے بڑی یہ ہے کہ ہمارے پاس اس زبان کا ماہر آدمی کوئی نہیں۔اس زبان کا لٹریچر کوئی نہیں۔وہاں اگر مشن قائم کر دیں اور بتانے کے لئے کوئی آدمی نہ ہو پاس کوئی لٹریچر موجود نہ ہو تو خالی عمارت کھڑے کرنا تو کوئی مقصد نہیں۔سب سے بڑی یہ دقت ہے۔اس لئے میں نے کہا تھا کہ تحریک جدید کو کہ وہ زبان سکھانے کے لئے آدمی Detail کریں۔وو تو اس کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔اور دوسرے کچھ لٹریچر، جس طرح اٹالین میں شروع کروادیا گیا ہے، تیار کرنا، اس طرح برازیلین میں بھی لٹریچر تیار کروائیں۔جس میں تعارف جماعت احمدیہ کا ہو۔ایک fundamental لٹریچر تیار کر لیں نا جو نئے ممالک کے نقطہ نگاہ سے، جہاں عیسائیت ہو۔اور اس کو پھر پہلے اردو میں منضبط کر لیں۔حضرت مسیح موعود کے اقتباسات کے ذریعے اور جو بھی آپ پسند کریں۔اس کی prototype سے آگے ان زبانوں کی ٹرانسلیشن پیسے دے کر بھی کروانی پڑے تو فورا ہو سکتی ہے۔تو سب سے پہلے تو لٹریچر ہے، اہم۔اس لٹریچر کے ذریعے ساری دنیا میں برازیلین سے contact establish کرنا اور اٹلی میں ان کی زبان میں کرنا ہے، یہ ابتدائی تیاریاں وو ہیں۔پھر انشاء اللہ تعالیٰ اس عرصہ میں زمین بھی لے لیں گے اور وہاں پہنچ جائیں گے۔زبان کی دقت محسوس ہو رہی ہے ، بڑی دیر سے۔اور اس کے لئے جو انتظام جامعہ میں ہے تعلیم کا وہ پہلے سے ہی موجود ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے سارے ملک میں ہی انگریزی کا معیار بہت گرا ہوا ہے۔اور جس قسم کی سکولنگ آپ چاہتے ہیں، اس قسم کی سکولنگ کا انتظام سوائے چند convent کے، سکولوں کے یا بعض اور پرائیویٹ سکولوں کے، موجود نہیں ہے۔اور وہاں سے جامعہ کو بچے نہیں ملتے، عموماً 803