تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 802
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک میں دیکھتا ہوں کہ جوں جوں اللہ تعالیٰ جماعت کو ترقی دے رہا ہے، حاسدین کا حسد بڑھ رہا ہے۔لیکن یہ مخالفتیں ہمارے قدم نہیں روک سکتیں۔ہم دعاؤں، نرمی اور محبت سے ان نفرتوں کو بدلیں گے۔خدا کے سارے وعدے پورے ہوں گے۔انشاء اللہ العزیز نفرتوں کے بادل چھٹ جائیں گے ، حق وصداقت کا سورج طلوع ہوگا اور حضرت مسیح موعود کے اس شعر کی صداقت ظاہر ہوگی:۔امروز قوم من نه شناسد مقام من روزے بگریه یاد کند وقت خوشترم اس دن کو لانے کے لیے ضروری ہے کہ جبین نیاز اس احکم الحاکمین کے سامنے جھکی رہے۔پہلے بھی اسلام دعاؤں سے غالب آیا تھا، اب بھی دعاؤں سے غالب آئے گا۔لیکن دعا رسمی نہیں۔وہ دعا ہونی چاہیے، جو عرش کے پائے ہلا دے، جو رحمت خداوندی جذب کرلے، جو خدا کی تقدیر کوزمین پر لے آئے۔عزیزو! میرا پیغام یہی ہے کہ خدا کے ہو جاؤ۔ایسا نیک تغیر پیدا کریں کہ فرشتے بھی آسمان پر رشک کریں۔اور دعاؤں پر زور دیں کہ سب قدرتیں اس قوی و عزیز کو حاصل ہیں۔اس کے ایک کن کہنے کی دیر ہوتی ہے کہ دنیافیکون کا نظارہ دیکھتی ہے۔خدا آپ کے ساتھ ہو، خدا آپ کے ساتھ ہو، خدا آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعه روزنامه الفضل 23 جنوری 1984ء) 802